عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اورضلع پاکپتن میں پاسپورٹ آفس کا قیام اس سلسلہ کی کڑی ہے : ایم این اے

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن(ایف یو نیوز) مسلم لیگ ( ن ) الیکشن کے دوران عوام سے کیے گئے وعدوں کو ایفا کر رہی ہے اور ان وعدوں کی تکمیل کیلئے تمام وسائل بر وئے کار لا رہی ہے ، عوام کو سہولیات کی فراہمی اور مسائل کے خاتمہ پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی سیاست کا طر ز عمل ہے ، وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامز ن ہو چکا ہے اور عوامی مسائل لوکل سطح پر حل کر نے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں ، عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اورضلع پاکپتن میں پاسپورٹ آفس کا قیام اس سلسلہ کی کڑی ہے ، ان خیالات کا اظہار ایم این اے رانا زاہد حسین ،ایم این اے سردار منصب علی ڈوگر ،ایم این اے سید اطہر حسین گیلانی نے ضلعی پاسپورٹ آفس کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاڈی جی آپریشنز نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نو از شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار احمد کی ہد ایات پر وزارت داخلہ پاسپورٹ کے حصول کیلئے انقلابی اقدام کر رہی ہے تاکہ عوام کوپاسپورٹ بنوانے کیلئے دور دراز سفر مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور ان کے مسائل لو کل سطح پر حل ہو ں ، انہو ں نے کہا کہ وزارت داخلہ ملک کے ہر ضلع میں پاسپورٹ دفاتر قائم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے تاکہ ٹاؤ ٹ مافیا اور کرپشن سے پاک پاسپورٹ کے حصول کویقینی بنایا جاسکے اورمستقبل قریب میں بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کے پاسپورٹ ری نیو کیلئے آن لائن سسٹم متعارف کروا رہی ہے جس سے سمند پار پاکستانی شہری بیرون ملک میں رہ بھی کر اپنا پاسپورٹ ری نیو کروا سکیں گے ،تقریب سے ایم این اے رانا زاہد حسین اور ایم این اے سردار منصب علی ڈوگر، سید اطہر حسین گیلا نی نے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان میاں نوازشریف ،وزیر داخلہ چوہدری نثار کا عوام کو ضلع پاکپتن میں پاسپورٹ دفتر کے قیام اور فنگشنل کرنے کے سلسلہ میں شکریہ ادا کیا اور اس سے عوام کو ضلع پاکپتن کی سطح پر میں پاسپورٹ کے اجرا اور دستیابی کی سہولیت میسر ہو گی ، علاوہ ازیں عوامی حلقو ں نے بھی پاسپورٹ کے دفتر کے قیام کے حو الے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوا ز شریف ، وزیر داخلہ چوہدری نثار کو خر اج تحسین پیش کیا۔

Short URL: http://tinyurl.com/hkq5dpy
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *