اپوزیشن بلیم گیم سے اپنی سیاسی پوزیشن بہتر نہیں کر سکتی ۔ زیبا رانا

Print Friendly, PDF & Email

ن لیگ نے ہر دور میں آئینی اور قومی اداروں کا احترام یقینی بنایا ۔رہنما ن لیگ
مقامی سیاست میں خواتین کی شرکت سے معاشرتی استحکام ہو گا۔


فاروق آباد (ایف یو نیوز)آرگنائزر ویمن یوتھ ونگ صدر مسلم لیگ ن ضلع قصور نے روزنامہ دی نیوز پیپر لاہور کے نمائندہ اور جنرل سیکرٹری نیشنل پریس کلب رجسٹرڈ فاروق آباد سید تقی رضا بخاری اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن بلیم گیم سے اپنی سیاسی پوزیشن بہتر نہیں کر سکتے ۔ مسلم لیگ ن نے ہر دور میں آئینی و قومی اداروں کا احترام یقینی بنایا ہے نیہال ہاشمی جذباتی سوچ کو مسلم لیگ ن کی سیاسی اپروچ سے جوڑنا ہر گز درست اور جائز نہیں ۔ نیہال ہاشمی میں جس غلطی کا ارتکاب کیا اس پر انہیں پارٹی ڈسپلن کے تحت کاروائی کا سامنا کرنا پڑا۔ انہیں سینٹ کی سیٹ سے محروم کر دیا گیا اب وہ معذرت کرنے کے بعد آزاد عدلیہ کے رحم و کرم پر ہیں ۔ مگر اپوزیشن پارٹیوں نے محض پوائنٹ سکورنگ کیلئے آئینی اداروں کانام اچھالنا شروع کر دیا اور انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کرنا زندگی کا اولین مقصد ہے مقامی سیاست میں خواتین کی شرکت سے معاشرتی استحکام ہو گا۔

Short URL: http://tinyurl.com/y9brdxel
QR Code: