سردار ممتاز خان ٹمن نے ملک شہریار اعوان کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا

Print Friendly, PDF & Email

تلہ گنگ (چودھری نذر حسین) سابق ایم این اے سردار ممتاز خان ٹمن نے اپنے پورے گروپ کے ہمراہ حلقہ پی پی 24 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک شہریار اعوان کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ۔ اس ضمن میں مقامی مارکی میں پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں سردار ممتاز خان ٹمن کے نواسے سردار شہروز خان ٹمن۔ ، ملک امیر محمد خان ٹمن ، سابق ایم این اے سردار منصور حیات ٹمن ، سابق ضلع ناظم سردار غلام عباس ، حلقہ پی پی 24 سے مسلم لیگ ن کے متوقع امیدوار سردار سلطان خان ، سابق ایم پی اے چوہدری حیدر سلطان ، سابق چیئرمین ضلع کونسل ملک طارق اسلم ڈھلی ، کرنل ریٹائرڈ ملک مشتاق حسین سمیت سابق یونین کونسل چیئرمین ، کونسلرز اور کارکنوں کی بڑی تعداد شریک تھی ۔ اس موقع پر ملک شہریار اعوان نے دوران خطاب سردار ممتاز خان ٹمن ، ان کے نواسے سردار شہروز خان اور ملک امیر محمد خان ٹمن سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تو ہمارے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال بھی شروع نہیں ہوئی اور ہماری جماعت نے کامیابیاں سمیٹنا شروع ہو گئی ہے ۔ ان شاءاللہ الیکشن میں جیت ہماری جماعت اور ہمارے قائدین کی ہو گی ۔ گزشتہ الیکشن میں جو داغ ہمارے علاقہ کی روایات پر لگا ۔ مجھے ابھی سے نظر آ رہا ہے کہ یہ داغ ان شاءاللہ دھلنے جا رہا ہے ۔ یہ الیکشن آج سے عوام کا اپنا الیکشن ہے ۔اور اب آپ عوام ہی نے اس الیکشن کو سنبھالنا ہے ۔ حافظ عمار یاسر کو مخاطب کرتے ہوئے ملک شہریار اعوان نے کہا کہ جس طرز کی آپ نے حکمرانی کی ۔ اور جو ترقیاتی کام آپ نے شروع کرائے اور جو نامکمل ترقیاتی کام آپ چھوڑ کر گئے جس میں ناقص میٹریل استعمال ہوا وہ آپ کی بدیانتی کی واضع مثال ہے ۔ ہم ہر فورم پر آپ کا پیچھا کرینگے ۔ اور حساب لیں گے ۔ ترقیاتی کاموں کی بات کرتے ہو ۔ بات کرنی ہے تو طرز حکمرانی دیکھو ۔ لوگوں سے نہ ملنا ، تھانہ کچہری کی سیاست کی ۔ ہم نے اپنے کارکنوں کو آج یہاں آنے کے لئے کوئی ٹرانسپورٹ نہیں دی یہ صرف ہمارے پیار اور محبت میں آئے ہیں۔

Short URL: https://tinyurl.com/2ef2ptnm
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *