مہندی کی تقریب میں آتش بازی کے سامان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، چھے بچے جھلس گئے

Print Friendly, PDF & Email

تلہ گنگ: تھانہ ٹمن کے علاقہ لیٹی میں فیصل نامی لڑکے کی شادی کے سلسلے میں رسم مہندی کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران گولے پٹاخوں کے رکھے بڑے بڑے شاپرز میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے پاس موجود چھ بچے جن محمد آکاش، محمد دانیال، محمد فرحان، عصمت اللہ، حنان خان اور محمد احسان اس کی زد میں بری طرح جھلس گئے جنہیں پہلے رورل ہیلتھ سنٹر ٹمن لایا گیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد سٹی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ جھلس جانے والے بچوں کی عمریں سات سے پندرہ سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔ ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ ٹمن کی نفری شادی تقریب میں پہنچ گئی اور واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی۔

Short URL: https://tinyurl.com/22u4fa54
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *