تین کمسن بچوں کے باپ نے جائید ادکی تقسیم کے تنازعہ پر حقیقی بھائی سے جھگڑ کر خود کشی کرلی

Print Friendly, PDF & Email

فاروق آباد (ایف یو نیوز) تین کمسن بچوں کے باپ نے جائید ادکی تقسیم کے تنازعہ پر حقیقی بھائی سے جھگڑ کر خود کشی کرلی بتایا گیا ہے کہ فاروق آباد تھانہ صدر کے علاقہ ڈیرہ ملاسنگھ میں سلطان علی ولد محمد بوٹا ملک کا اپنے بھائی اور والد سے جائیدا د کی تقسیم پر تنازعہ چلا آرہا تھا گذشتہ شب رمضان اور سلطان احمد میں شدید جھگڑا ہو گیا جس پر سلطان علی نے زہریلی گولیا ں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا 35سالہ سلطان علی تین کمسن بچوں کا باپ تھا اور محنت مزدوری کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پالتا تھا ،ورثا نے پولیس کو اطلاع دیئے بغیر ہی سلطان کی نعش کو خاموشی سے دفن کر دیا ۔

Short URL: http://tinyurl.com/z9mz727
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *