خدمت  کارڈ کے نام پر معذور افراد کو پانچ ماہ سے دفتروں کے چکر لگوا کر ذلیل وخوارکیے جانے کے باوجود امداد نہ مل سکی

Print Friendly, PDF & Email

واں بھچراں (ایف یو نیوز) معذور افراد پانچ ماہ گزرنے کے باوجود حکومتی امداد سے محروم ہیں ۔واں بھچراں کے معذوروں محمد حیات ،محمد علی ودیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ تقریباً پانچ ماہ سے دفتروں کے چکر لگاکر لگاکر تھک چکے ہیں لیکن ابھی تک ہمیں امداد نہ مل سکی ۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی حکومت ناکام ہوچکی ہے ،صرف بیان بازی تک کام چل رہاہے ۔ معذور افراد کو خدمت کارڈ کا لالچ دیکر پانچ ماہ سے دفتروں کے چکر لگوائے جارہے ہیں ،دھکے کھانے کے باوجود معذور افراد کو کوئی امداد نہ مل سکی ۔انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی اپنی تنخواہوں کا بل تو فوری منظور کروالیتے ہیں مگر غریب عوام کو صرف دھکے نصیب ہوتے ہیں ۔محمد علی نے بتایا کہ میرا ایک بھائی ، ایک بہن اور میرا بیٹا معذور ہیں ،پانچ ماہ سے دفتروں کے چکر کاٹ رہاہوں کاغذات جمع کرلیے گئے ہیں لیکن ابھی تک کوئی امداد نہ مل سکی ۔متاثرین نے وزیراعلیٰ پنجاب ،کمشنر سرگودھا اور ڈی سی اومیانوالی سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ معذور افراد کا کہنا ہے کہ اگر ہمیں امداد نہ دی گئی تو ہم ڈی سی اومیانوالی کے آفس کے سامنے احتجاج کریں گے ۔

Short URL: http://tinyurl.com/hwvdayb
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *