کراچی ائیرپورٹ آمد پر بھارتی فلم ڈائریکٹر کبیر خان کے خلاف احتجاج

Print Friendly, PDF & Email

کراچی (محمد ارشد قریشی) بھارتی نامور ہدایت کار کبیر خان جو پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے تھے اپنا دورہ مکمل کرنے کے بعد بھارت جانے کے لیئے جب کراچی کے قائداعظم انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچے تو انہیں شہریوں کی جانب سے شدید احتجاج کا سامنا کرنا پڑا شہریوں نے کبیر خان کودیکھتے ہی انہیں گھیر لیا ان کے خلاف شیم شیم کے نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ تمہیں بھارت میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے ظلم نظر نہیں آتے مظاہرین پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگاتے رہے کچھ مشتعل مظاہرین نے ان کو جوتے بھی دیکھائے بعد ازیں کبیر خان کو سیکورٹی حصار میں ائیرپورٹ کے اندر داخل کردیا گیا ۔ یاد رہے کہ کبیر خان کی بنائی گئی فلموں فینٹم اور کابل ایکسپریس میں فلم بینوں کو پاکستان مخالف جذبات پر ابھارنے کی کوشش کی گئی تھی جب کہ فلم فینٹم میں پاکستان کے خلاف ایکڈائیلاگ گھر میں گھس کر مارینگے بولا گیا تھا جس پر پاکستانی عوام کیجانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا ۔ گذشتہ روز بھی کبیر خان کو پاکستان ہاوس میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیاجب کہ وہ پاکستانی میڈیا کو پاکستان کے خلاف بنائی جانے والی فلموں پرتسلی بخش جواب نہیں دے سکے تھے۔

Short URL: http://tinyurl.com/z97agej
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *