یوم آزادی کے موقع پر ضلع کونسل میں تقریب پرچم کشائی

Print Friendly, PDF & Email

جھنگ: (حبیب الرحمن)یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی مرکزی تقریبات ضلع کونسل میں منعقد ہوئی۔سانحہ کوئٹہ کی وجہ سے تقریب انتہائی سادگی سے منائی گئی۔ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسرغازی امان اللہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہمایوں مسعود سندھو نے تقریب میں بطور مہمانان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔منتخب عوامی نمائندگان کے علاوہ مختلف سرکاری محکموں کے افسران، کارکنان پاکستان اور معززین شہر کی کثیر تعداد بھیتقریب میں موجود تھی۔آٹھ بج کر 58 منٹ پر سائرن بجایا گیا جس کے بعد ایک منٹ کے لیے خاموشی اختیار کی گئی اور نو بجے قومی پرچم لہرایا گیا۔ضلعی پولیس کے دستہ اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے مارچ پاسٹ کیا اور قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔ڈی سی او نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 14اگست تجدید عہد کا دن ہے ہمارے بزرگوں نے بے انتہا قربانیوں کے بعد مملکت خداداد پاکستان حاصل کیا ہمیں سب کو مل کر وطن عزیز کو خوشحالی، ترقی اور امن کا گہوارہ بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم مل کر عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کو ایسا بنائیں گےجس کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا اور جس کو تعبیر قائداعظم محمد علی جناح نےدی۔تقریب کے آخر میں وطن عزیز کی خوشحالی، ترقی اور امن کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔بعدازاں سانحہ کوئٹہ میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے لیے بھی دعا کی گئی۔

Short URL: http://tinyurl.com/h9cg3sm
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *