ہماری ویب رائٹرز کلب نئے عہدیداران کی میٹنگ کا انعقاد

Print Friendly, PDF & Email

کراچی (محمد ارشد قریشی) 22 اپریل 2016 بروز جمعہ کو ہماری ویب کے کراچی دفتر میں ہماری ویب رائٹرز کلب کے سال 2016 کے لیے منتخب کردہ نئے عہدیداران اور گورننگ باڈی کے ممبران کی پہلی رسمی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا سب سے پہلے اس میٹنگ میں نئے عہدیداران کو اپنے عہدے سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی گئی میٹنگ میں عہدیداران سے مستقبل میں کلب کے تحت منعقد کی جانے والی تقاریب اور تعمیری سرگرمیوں سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت کی گئی۔ کلب عہدیداران سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ نوجوان قلم کاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے ہماری ویب کے آرٹیکل سیکشن میں نوجوان قلم کارکے نام ایک کیٹیگری متعارف کرائی جائے گی اور ساتھ ہی اس بات کا امکان ظاہر کیا گیا کہ ہر کلب ممبر اپنے حلقہ احباب میں موجود نوجوانوں کو اس کیٹگری میں اپنی تحاریر ارسال کرنے کے لیے راغب کرے گا اس کے علاوہ ہماری ویب رائٹرز کلب نوجوان قلم کاروں کی حوصلہ افزائی کے لیئےمختلف سطح پر پروگرام بھی منعقد کرے گا میٹنگ میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا آئندہ آنے والے چند ماہ کے دوران مشہور ادبی شخصیات کے اعزاز میں بھی پروگرام منعقد شخصیات سے ملاقات کرسکیں بلکہ ان کے تجربات سے فائدہ بھی اٹھا سکیں، ہماری ویب رائیٹر کلب کے زیر احتمام بچوں کے درمیان مضمون نویسی کے مقابلے منعقد کیئے جائینگے اور بہترین تحریر پران کی حوصلہ افزائی کے لیئے تعریفی اسناد دی کیے جائیں تاکہ ہماری ویب کے کالم نگار نہ صرف ان جائینگی، میٹنگ میں تمام فیصلے عہدیداروں کی جانب سے پیش کردہ تجاویز اور مشاورت کی روشنی میں کیے گئے- دوران میٹنگ رائیٹر کلب کے صدر ڈاکٹر رئیس صمدانی صاحب نے 23 اپریل کو منائے جانے والے کتابوں کے عالمی دن کے حوالے سے کتب بینی کی افادیت اور اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اچھی اور معیاری کتابیں انسان کی بہترین دوست ہوتی ہیں جو انسان کی شخصیت میں نکھار پیدا کرتی ہیں ڈاکٹر رئیس صمدانی صاحب نے کہا کہ جدید دور میں انٹرنیٹ کی اہمیت اور افادیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا لیکن انٹرنیٹ پر آن لائن کتابوں کے ہونے کے باوجود جلدی کتابوں کی اہمیت آج بھی اپنی جگہ برقرار ہے اگر آپ اپنے کسی پیارے کو کوئی تحفہ دینا چاہتے ہیں تو یقین جانیں ایک عمدہ کتاب سے بہترین تحفہ کوئی نہیں ۔

Short URL: http://tinyurl.com/jfsubd9
QR Code:


One Response to ہماری ویب رائٹرز کلب نئے عہدیداران کی میٹنگ کا انعقاد

  1. MuniR Bin Bashir says:

    i saw this web magazine & found it upto the marks. Congratulations for introducing such a good magazine which is covering nearly all aspect of a our daily lives

    i am familar with hamariweb for a long time & know their contribution for promotion of various fields of Pakistan people – By informing about its activities you have done an admirable task –it shows that you are well aware of fact that relation among such web magazines is the need of moment & it also tells new generation the message
    Spread light (knowledge ) by getting from other sources
    دئیے سے دیا جلاؤ ساتھیو

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *