ضلعی و تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں چار پناہ گاہیں قائم

Print Friendly, PDF & Email

تلہ گنگ (چودھری نذر حسین) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے محکمہ صحت پنجاب سے موصولہ احکامات پر ضلعی و تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں چار پناہ گاہیں قائم کر دی ہیں جن میں صاف ستھرے ماحول کے ساتھ رہائشی سہولیات مہیا کی گئی ہیں ۔ یہ بات ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر( ڈی ایچ او) ڈاکٹر انجم قدیر نے بتائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چکوال اور تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں چوآسیدن شاہ ، کلرکہار اور تلہ گنگ میں قائم کی گئی پناہ گاہوں کے انتظامی امور کی نگرانی کے لئے انچارجز مقرر کئے گئے ہیں جو پناہ گاہوں میں رات کو ٹھہرنے والے غریب و نادار لوگوں کا مکمل ریکارڈ اور سہولیات کا خیال رکھیں گے ۔ ڈی ایچ او نے بتایا کہ ہر پناہ گاہ میں پانچ ، پانچ (5, 5) بستر مختص کیے گئے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پناہ گاہوں کے انتظام و انصرام اور عمدہ رہائشی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ 

Short URL: https://tinyurl.com/2hhmyk7e
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *