زہر آلود پانی کی وجہ سے سینکڑوں من مچھلی و دیگر آبی جانور موت کی آغوش میں جا چکے، پانی کی سطح پر تیرتے ہوئے مردہ آبی جانور اعلیٰ حکام کی بے حسی کا ثبوت

Print Friendly, PDF & Email

فاروق آباد (ایف یو نیوز) کیوبی لنک نہر میں سینکڑوں من زندہ مچھلی مردہ ہوچکی ہے ،فیس بک اور ٹوئیٹر پر چلنے والی ویڈیوں میں دیکھایا گیا ہے کہ آبی جانور اور مچھلیاں نہر میں زہریلا پانی شامل ہونے کی وجہ سے تڑپ تڑپ کر جان سے مررہی ہیں جب کہ بہت سی مچھلیاں مردہ حالت میں پانی کے اوپر تیر رہی ہیں سماجی حلقوں کا محکمہ نہر کی بے حسی پر شدید احتجاج بتایا گیا ہے کہ فاروق آباد لاری اڈہ کے قریب کیوبی لنک نہرمیں گوجرانوالہ کی طرف سے آنے والا گندہ زہر آلود پانی چھوڑ دیا گیا ہے پانی کا رنگ سیاہ اور انتہائی بد بودار ہے نہر میں سینکڑوں من مچھلی موجود ہے جو اس زہر آلود پانی کی وجہ سے مرچکی ہے نہر کے کنارے جگہ جگہ پر مردہ مچھلیاں پڑی ہوئی ہیں مقامی شہریوں نے تڑپ تڑپ کر مرتی ہوئی مچھلیوں اور دیگر آبی جانوروں کی ایک ویڈیوں فیس بک اور ٹوئٹر پر آپ لوڈ کی ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ سینکڑوں میل پر پھیلی ہوئی اس کیوبی لنک نہر میں بڑے پیمانے پر کھانے والی مچھلی زہر یلی پانی کی نظر ہو کر مرگئی ہے جبکہ محکمہ نہر اور دیگر محکموں کو اس کی کوئی پر وا نہیں سماجی تنظیموں اور شہریوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ نہر میں زہر آلود پانی کو فوری طور پر روکا جائے ۔

Short URL: http://tinyurl.com/jfv36pk
QR Code: