مقتول احمد عبداللہ نیازی اورمرحوم سید صغیر شاہ میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ

Print Friendly, PDF & Email

داؤدخیل(نامہ نگار) مقتول احمد عبداللہ نیازی اورمرحوم سید صغیر شاہ میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے ایک اہم میچ میں احمد عبداللہ کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ دس اوورز میں چھ وکٹ کے نقصان پر121رنز بنائے ، عبدالستارخان 79رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ لمے خیل کرکٹ کلب نے مذکورہ ٹارگٹ دو وکٹ کے نقصان پر چھٹے اوور میں مکمل کرلیا۔ لمے خیل کرکٹ کلب کے باؤلر امانت خان نے ایک اوور میں چارکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جس پر انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیاگیا۔ مہمانانِ خصوصی انڈس ویلفیئر کسان اتحادکے صدر امان اللہ خٹک اورمعروف صحافی ذوالفقارخان تھے۔ ظہیر اباخیل نے مہمانانِ خصوصی کے ساتھ دونوں ٹیموں کا تعارف کرایا۔ امان اللہ خٹک نے بہترین انتظامات پر ٹورنامنٹ کمیٹی کو پانچ ہزار روپے انعام دیا۔ مہمانانِ خصوصی اور کثیر تعداد میں موجود تماشائیوں نے دونوں کی ٹیموں کی خوب حوصلہ افزائی کی۔یاد رہے اس ٹورنامنٹ کے فائنل کے مہمانِ خصوصی کے طور پر پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی شرکت کا قوی امکان ہے۔

Short URL: http://tinyurl.com/zuyotfm
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *