بور میں گرے 5 سالہ بچے کو زندہ سلامت ریسکیو کر لیا گیا
تلہ گنگ (چودھری نذر حسین) 7 انچ بور میں گرے 5 سالہ بچے کو زندہ سلامت ریسکیو کر لیا گیا ،تلہ گنگ کے گاؤں میال میں گہرے بور میں بچہ گرنے کی اطلاع پر ڈاکٹر عتیق احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کے حکم پر ریسکیو وہیکل سمیت دو ایمرجنسی گاڑیاں اور ٹیم موقع پر پہنچی ،ڈھوک گورائیہ میں 5 سالہ محمد شہباز ولد باز ساکن ڈھوک گورائیہ کھلتے ہوئے200 فٹ گہرے اور 7 انچ چوڑے بور میں جا گرا اور 20 فٹ گہرائی پر جا کر پھنس گیا 6 رکنی ریسکیو ٹیم اور اہل علاقہ نے مل کر بچے کو 1 گھنٹہ 10 منٹ کے مسلسل ریسکیو آپریشن کے بعد زندہ سلامت ریسکیو کر لیا، آپریشن کے دوران آکسیجن سیلنڈر کے ذریعے آکسیجن بور میں پہنچائی گئی اس کے ساتھ بور سے 5 فٹ فاصلہ پر گہرا گڑھا کھود کر بچے کو 20 فٹ گہرائی سے ریسکیو کیا گیا اللہ تعالی کے فضل و کرم، پیشہ وارانہ انداز اور بروقت کاروائی کی بدولت انسانی جان کو بچانا ممکن ہوا، اہل علاقہ نے ریسکیو 1122 زندہ آباد کے نعرے لگائے ریسکیورز نے بچے کو ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے بعد سٹی ہسپتال تلہ گنگ منتقل کر دیا, ریسکیو آپریشن میں ساجدDR، مسلمDR، سجادEMT، منورLTV، مطلوبLTV اور باسطLTV نے حصہ لیا۔
Leave a Reply