تلہ گنگ پولیس کی بڑی کارروائیاں، منشیات، ملکی و غیر ملکی جعلی کرنسی و نامزد ملزم کی نشاہدہی پر آلہ قتل برآمد

Print Friendly, PDF & Email

تلہ گنگ (چودھری نذر حسین) تھانہ صدر تلہ گنگ پولیس کی بڑی کارروائیاں ، منشیات ، ملکی و غیر ملکی جعلی کرنسی ، نامزد ملزم کی نشاہدہی پر آلہ قتل برآمد کر لیا ۔ پہلی کارروائی کے دوران پولیس تھانہ صدر تلہ گنگ نے مخبر کی اطلاع پر ناکہ بندی کر کے بھاری مقدار میں منشیات اور ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی ۔ اے ایس آئی تھانہ صدر تلہ گنگ محمد اختر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر نکہ کہوٹ کے قریب دوران ناکہ بندی کار نمبری BAR-517 سندھ کو روک کر اس میں سوار ملزم محمد ظہیر الدین ساکن کوہاٹ کی تلاشی لی تو اس سے 540 گرام چرس اور ملکی و غیر ملکی (امریکی ڈالر) کے جعلی نوٹ بڑی تعداد میں برآمد ہوئے ۔ جس پر ملزم کے خلاف انٹی کورناٹکس ایکٹ کے ساتھ ساتھ زیر دفعہ 489 ت پ مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔ اور ایک کارروائی میں پولیس تھانہ صدر تلہ گنگ نے مخبر ہی کی اطلاع پر راولپنڈی سے تلہ گنگ آنے والی ہائی ایس سے اترنے والے مسافر ملزم یاسر اقبال ساکن تحصیل تخت نصرنی ضلع کرک سے دوران تلاشی 1240 گرام چرس برآمد کر لی ۔ادھر کوٹ سارنگ قتل کیس میں گرفتار ملزم محمد مشتاق نے دوران تفتیش پولیس تھانہ صدر تلہ گنگ کو انکشاف کیا کہ جس پسٹل 9 ایم ایم سے چار مارچ کو ارسلان شوکت کو قتل اور عبدالقدیر کو زخمی کیا تھا وہ پسٹل اپنے گھر کے کمرہ میں رکھی جستی پیٹی میں چھپا دیا تھا ۔ جس پر پولیس نے ملزم کے ہمراہ اس کے گھر جا کر مذکورہ آلہ قتل پسٹل نائن ایم ایم برآمد کر لیا ۔ ملزم کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت بھی مقدمہ درج کر لیا۔

Short URL: https://tinyurl.com/2dtydo6c
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *