بھٹہ خشت کی چائلڈلیبر اور گداگری کی چائلڈ لیبر

اینٹوں کے بھٹوں پر کام کرنے والے بچوں کو وظیفہ دینااور پڑھانا حکومتِ پنجاب کا ایک احسن قدم ہے۔ بھٹوں پہ کام کرنے والے بچے اکثر اپنے والدین کے ہمراہ کام کرتے ہیں اور والدین اپنی اولاد کو قابلِ برداشت حد تک ہی مشقت میں ڈالتے ہیں لیکن مزدوری کی بدولت چے تعلیم سے محروم ہوجاتے ہیں اور ہمیشہ کے لیے بھٹہ مزدور بن کے ہی گزار دیتے ہیں۔ یہ بچے اور والدین کم یا نچلی سطح کی زندگی گزارتے ہیں مگر معاشرے کے لیے کم ازکم کوئی مسئلہ پیدا نہیں کرتے جبکہ دوسری طرف پاکستان بھر میں عموماََ اور سندھ پنجاب میں خصوصاََ بھکاریوں کے پورے پورے خاندان، قبیلے اور آبادیاں بن چکی ہیں اور دن بدن بڑھتی جارہی ہیں۔ گداگر اپنے بچوں کو ماں کی گود سے بھکاری بنانا شروع کرتے ہیں۔ پھر یہ بچے بچپن، لڑکپن،جوانی اور بڑھاپے تک معاشرے کے لیے مسئلہ بنے رہتے ہیں۔ اگر تمام صوبائی حکومتیں اور وفاق ان گداگروں کے بچوں کے لیے معقول وظیفہ کے ساتھ تعلیم دینے کا پروگرام بنائے توعام معاشرے کے بچوں کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کا یہ فائدہ ہوگا کہ ان بچوں سے بھکاری پن کاخاتمہ ہوگا اور بھکاریوں کی نئی کھیپ بھی تیار ہونا بند ہوجائے گی۔
( ذوالفقارخان، داؤدخیل ضلع میانوالی)
Leave a Reply