ملکِ پاکستان میں نظامِ مصطفیﷺ کے نفاذکے لئے اپناتن من دھن قربان کرینگے :سربراہان جماعت اہلسنت

Print Friendly, PDF & Email

پائی خیل (نامہ نگار)ملکِ پاکستان میں نظامِ مصطفیﷺ کے نفاذکے لئے اپناتن من دھن قربان کرینگے ۔یہ ملک اسلام کے نام پربنایہاں اسلامی معاشرہ قائم کرناہرپاکستانی کااوّلین فریضہ ہے ۔تفصیلات کے مطابق جامع مسجدشکورخیل داؤدخیل میں تحصیل میانوالی کی سطح پرتحریک لبیک یارسولﷺکے اراکین کے چناؤکے حوالے سے ایک عظیم الشان میٹنگ ہوئی جس میں 100کے لگ بھگ علماء کرام نے شرکت کی ۔جماعت اہلسنت کے سربراہان علامہ پیرمحمدخان قادری،علامہ مسعودالحسن ،علامہ مفتی محمدجنیدرضاخان قادری،مفتی سلطان احمدقادری،مفتی محمدیونس خان قادری،مفتی محمداقبال خان درویش ودیگرعلماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اب علماء کرام کوہرپلیٹ فارم پرمتحدہوناہوگا۔کیونکہ تمام مسائل کاحل امت مسلمہ کے متحدہونے میں ہے۔انہوں نے کہاکہ ہماری سیاست دین سے جدانہیں بلکہ ہماری سیاست کابنیادی مقصدملکِ پاکستان میں نظام مصطفیﷺکانفاذہے۔کیونکہ یہ ملک اسلام کے نام پربنایہاں اسلامی معاشرہ قائم کرنا ہرپاکستانی کااوّلین فریضہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ انسانیت جن گھمبیرمسائل کاشکارہوچکی ہے ان سے چھٹکاراپانے کاواحدراستہ قرآن وسنت کااحیاء اوراس پرسختی سے عمل کرناہے ۔آج امت مسلمہ کوانسانیت کی فلاح اوراسے صراط مستقیم پرچلانے کااپنافرض پوراکرناہے ۔بھٹکی ہوئی انسانیت آج وحشت ناکیوں کی بدولت ایک دوسرے کاگلاکاٹنے میں مصروف ہے برداشت وانصاف کاعمل رک چکاہے ۔ہرمسلمان کوچاہیے کہ وہ آقائے دوجہاں سرورکون ومکاں احمدمجتبی محمدمصطفیﷺکے اسوہ حسنہ کواپنائے تاکہ دیگراقوامِ عالم اسے دیکھ کراللہ اوراس کے محبوبﷺکی جانب راغب ہوں ۔ملکِ پاکستان میں نظام مصطفیﷺبرپاکرنے کے لئے اب ہرمسلمان کواٹھ کھڑاہوناہوگا۔ملکِ پاکستان میں نظام مصطفیﷺبرپاکرنے کا،ملک کودہشت گردی،غربت،لاقانونیت ،بے عدل وانانصافی اورظلم سے پاک کرنے کاجوکہ ہمارااولین فریضہ ہے ۔اس لئے گھروں میں گُڑھ کرمرنے سے بہترہے کہ ہم باہرنکلیں اورظلم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں تاکہ ہماری آئندہ نسلیں توسنورجائیں ۔

Short URL: http://tinyurl.com/zw4pz5d
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *