امجد صابری کی کمی 100سال تک بھی پوری نہیں ہوگی: کامران حیات

Print Friendly, PDF & Email

کراچی (ایف یو نیوز) شوبز پروموٹرو انٹرنیشنل ویب ڈئیزائنر کامران حیات ،سنگر طارق طافو، سنگر جوجی علی خاں، فلمسازو ہدایت کار جرار رضوی کو اپنی خصوصی سحری نشریات کےلئے مدنی چینل نے کراچی سٹوڈیو بلوایاجہاں ائرپورٹ سے ہی اسلامی بھائیوں نے اپنے مخصوص انداز میں فیضان مدینہ لے گئے جہاں انہوں نے مختلف پروگرامز میں مہمان بن کرشرکت کی اور خوشی اور مسرت کا اظہارخیال کیااہم ترین یہ کہ اس دوران حضرت مولانا الیاس قادری صاحب کے ساتھ ایک سحری کا انتظام بھی کیا گےا جہاں آرٹسٹوں نے ملاقات کرکے اپنی اپنی رائے کا اظہار بھی کیا ،مدنی چینل کا دوراکرتے ہوئے جرار رضوی کا پاﺅں سلپ ہوگیا اور ان کو کچھ چوٹیں بھی لگی انہیں فوری طور پر ہسپتال شفٹ کردیاگیا ۔ کامران حیات نے بتایا ہماری اس بار بھی ملاقات امجد صابری سے تھی ہم ہمیشہ کی طرح اپنے مصروفیات سے فارغ ہوکر اپنے دوست سے ملنے والے تھے مگر اس سے قبل ہماری ملاقات ہوتی ہمیں ان کے شہید ہونے کی خبر ملی تو ہم سے راہا نہیں گےااور ہم اپنی تمام تر مصروفیات چھوڑ کر ان کے ہاں چلے گئے جہاں بہت سے آرٹسٹوں نے شرکت کی ،امجد صابری ایک نہایت خوبصورت اور پیار کرنے والا اور خوبصورت آواز کا مالک تھا اس کی کمی 100سال تک بھی پوری نہیں ہوسکتی،یاد رہے کامران حیات نے
FM93
پرشہزاد چوہدری کے ساتھ پروگرام کے دوران انٹرویو میں اظہار تعزیت کی اور ان کو خراج تحسین پیش کیا،نیز آرٹسٹ و ماڈل سائرہ غفار،شہزاد چوہدری ، ماریہ، کنول ،نازیہ، عباس جان سمیت بہت سے آرٹسٹ کامران حیات کو کراچی ائرپورٹ واپسی چھوڑنے آئے اور تحائف دےکر اپنی اپنی محبت کا اظہار کیا۔

Short URL: http://tinyurl.com/hdrexgs
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *