طالبات کو چھیڑ خوانی سے منع کرنے پر اوباش شاگرد نے معلم کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن (بیورورپورٹ) طالبات کو چھیڑ خوانی سے منع کرنے پر اوباش شاگرد نے معلم کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،مقدمہ درج کروانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں،استاد فریاد لئے پریس کلب پہنچ گیا وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق موضع قصوریہ گاؤں کے امام مسجد غلام حسین نے پریس کلب پاکپتن میں اپنی فریاد سناتے ہوئے بتایا کہ ملزم خرم مسجد میں زیر تعلیم بچیوں کو چھیڑ چھاڑ کرتا تھا جسے منع کرنے پر ملزم طیش میں آگیا اور امام مسجد کو بد ترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اسکا پاؤں توڑ ڈالا جسکا میڈیکل ہونے پر پولیس قبولہ نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ملزمان نے مقدمہ میں گرفتاری سے بچنے کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ایم ایس سے ساز باز ہو کر میڈیکل خود ساختہ کروا کر مقدمہ خارج کروالیا اور امام مسجد کو سنگین نتائج کی دھمکیاں شروع کر رکھی ہیں متاثرہ امام مسجد نے وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Short URL: http://tinyurl.com/yxhe9k9c
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *