سینئر سٹیزن کی فلاح کے لیئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ سبین میمن

Print Friendly, PDF & Email

یوم پاکستان کے موقع پر جوائننگ ہینڈزکی ٹیم کا دارلسکون کا دورہ۔
ٹیم ممبران بزرگ شہریوں میں گھل مل گئے قومی ترانہ اور ملی نغمے بھی پڑھے گئے۔ 
بزرگ شہری قومی اثاثہ ہیں ان کا احترام ہم سب پر لازم ہے، سدرہ جاوید

کراچی (24مارچ 2019) یوم پاکستان کے موقع پر جوائننگ ہینڈز ویلفیئر آرگنائزیشن کی ٹیم کا دارلسکون کا دورہ، ٹیم ممبران میں چیئر پرسن سبین میمن، جنرل سیکرٹری عبدالقادر شیوانی، ڈاکٹر ہیرا لعل، عبدالجبار راٹھور، حقوق العباد کمیٹی کی سربراہ سدرہ جاوید، بہزاد کانچ والا، شبانہ آصف، شاہین رمیز، نگہت، روز خان، ساجد حبیب، محمد عمیر،ذیشان اشرف، مزمل علی، آصف مجید، اسد رضوی، زین آغا، ثمینہ میمن اوراریبہ شیوانی شامل تھے، ٹیم ممبران بزرگ شہریوں میں گھل مل گئے، قومی ترانہ اور ملی نغمے بھی پڑھے گئے، بزرگ شہریوں سے ملاقات ان کے مسائل سنے، کھانے پینے کی اشیاء اور تحائف بھی تقسیم کیے، اس موقع پر حقوق العباد کمیٹی کی سربراہ سدرہ جاوید کا کہنا تھا کہ بزرگ شہر ی قومی اثاثہ ہیں ان کی عزت و احترام ہم سب پر لازم ہیں، ہم ان فلاحی اداروں کے لوگوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو سینئر سٹیزن کے لیئے اپنی زندگی کو وقف کر چکے ہیں، ہمارے بزرگ اپنے اند ر ایک مکمل درسگاہ ہیں اور ان کے تجربے سے ہمیں وہ چیزیں سیکھنے کو ملتی ہیں جو دنیا کی مہنگی سے مہنگی کتابیں بھی ہمیں نہیں سکھاتی، ا س موقع پر چیئر پرسن سبین میمن نے کہا کہ بزرگوں کی خدمت ہمارا مشن ہے اور اس کے لیئے دن رات کام کررہے ہیں ، مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث ایسے بزرگ شہریوں کی تعداد بڑہتی جارہی ہے جن کے پاس نہ تو رہنے کو گھر ہے اور نہ کھانے کو کچھ ہے، ہماری کوشش ہے کہ ہم ایسے بزرگوں کا آسرا بنیں اور ان کی مدد کریں اور ان کے اند ر جینے کا عزم پیدا کریں تا کہ وہ اپنی زندگی کو بہتر طریقے سے گزاریں اور بھرپور انجوائے کریں ، انہوں نے کہا کہ بزرگ شہریوں کی فلاح کے لیئے اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں گے اور ہر فورم پر ان کے مسائل کو اجاگر کریں گے۔

Short URL: http://tinyurl.com/y5h6xu2l
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *