تھانہ فرید نگر کی کاروائی، مختلف مقامات سے بھاری مقدار میں منشیات اور شراب برآمد

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن( بیورورپورٹ) ایس ایچ او تھانہ فرید نگر محمد شہزاد گل کی خصوصی ہدایت پر اے ایس آئی کی کاروا ئی مختلف مقامات سے بھاری مقدار میں منشیات اور شراب برآمدتفصیلات کے مطابق محمد شہزاد گل ایس ایچ او تھانہ فرید نگر کی خصوصی ہدایت پر ملک خادم حسین اے ایس ائی نے مختلف اوقات میں کاروائی کرتے ہوئے ملزم اعجاز احمد وٹو محلہ اسماعیل کے رہائشی کو دوران چیکنگ شرقی ریلوے پھاٹک پر گرفتار کیا 1150گرام چرس برآمد کرکے 9سی کا مقدمہ درج کر لیا دوسرے واقع میں محلہ چاہ دوہٹہ کے رہائشی ملزم دوستین بھاکری کو دوران چیکنگ منڈی موڑ سے گرفتار کرکے 220گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا اور ملزم وقاص علی کو گرفتار کرکے 19لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اہل علاقہ کا تھانہ فرید نگر پولیس کو زبردست خراج تحسین۔

Short URL: http://tinyurl.com/y5bf8bal
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *