تحریک انصاف کی مقامی قیادت اختلافات نہیں، شوشا چھوڑنے والے مخلص اور وفا دار نہیں ہو سکتے :امجد علی خان

Print Friendly, PDF & Email

پپلاں ( محمد رضوان آکاش) ممبر قومی اسمبلی و ضلعی آرگنائزر پی ٹی آئی میانوالی امجد علی خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی مقامی قیادت یا کارکنوں میں کوئی اختلافات نہیں ہیں اور ہم سب پی ٹی آئی کے جھنڈے اور ایک ہی چھتری تلے متحد ہیں پارٹی میں اختلافات کا شوشا چھوڑنے والے پارٹی کے مخلص اور وفا دار نہیں ہو سکتے اور نہ ہی ہم کسی کو پارٹی میں انتشار پیدا کرنے کی اجازت دینگے انشاء اللہ پی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن میں ضلع بھر سے کلین سویپ کرے گی ۔ گزشتہ روز اپنی کار کے حادثہ کی خبر کے بعد خیریت معلوم کرنے والے پارٹی کارکنوں اور ورکروں سے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران ضلعی آرگنائزر و ممبر قومی اسمبلی امجد علی خان نے کہا کہ وہ بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کے لیئے تیاری کریں انشاء اللہ پارٹی ٹکٹ میرٹ پر کارکنوں کو دیئے جائیں گے انہوں نے تمام پارٹی ورکروں کو اس بات کی سختی سے تاکید کی کہ پارٹی کے چئیرمین عمران خان اور اعلی قیادت نے پارٹی ڈسپلن پرسختی سے عمل در آمد کرنے کی ہدایت کی ہے اور کوئی بھی پارٹی ورکر یا عہدیدار اپنے طور پر اپنے حلقہ میں خود کو پارٹی کا امیدوار ظاہر نہ کرے اس بات کا فیصلہ پارلیمانی بورڈ مکمل مشاورت سے کرے گا کہ پارٹی کی طرف سے کون امیدوار ہو گا انہوں نے اس موقع پر پی ٹی آئی کے نئے ضلعی انفارمیشن سیکریٹری عالم گیر خان کو عہدے پر تقرر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ہدایت کی کہ پارٹی پالسیی کے خلاف اخبارات میں اپنے طور پر متنازعہ بیان بازی کرنے والے پارٹی ورکروں اور کارکنوں کو سختی سے ہدایت جاری کی جائے اور پارٹی کی اعلی قیادت کا پیغام ہر ایک ورکرتک پہنچایا جائے انہوں نے کہا کہ جو بھی پارٹی ورکرپارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا اسکے خلاف سخت ترین انضباطی کاروائی کی جائے گی کیونکہ کسی کو پارٹی پالیسی کے خلاف بیان بازی کی اجازت نہیں دی جا سکتی انہوں نے کہا کہ پارٹی کا ضلعی ترجمان اور انفارمیشن سیکریٹری ہی پارٹی پالیسی کے مطابق کوئی بیان جاری کرنے کا مجاز ہے اور متنازعہ بیان بازی کرنے والے پارٹی کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے انہوں نے خیریت دریافت کرنے کے لیئے آنے والے تمام ورکروں دوستوں اور ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا ۔

Short URL: http://tinyurl.com/ho9t8wu
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *