بجلی چوری کے عمل کو روکنے کیلئے واپڈا ، پولیس ، انتظامی افسران مربوط حکمت عملی کے ساتھ کاروائیاں کریں : ڈپٹی کمشنر

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن( بیورورپورٹ)بجلی چور قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکتے ، بجلی چوروں کے خلاف جاری کریک ڈاؤں میں تیزی لائی جائے ، بجلی چوروں کے مکروح فعل کے باعث عوام کو اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑتا ہے اور معاشی لحاظ سے کمزور بھی ہوتے ہیں ،، تمام متعلقہ محکمے بجلی چوری کے عمل کو روکنے کیلئے اس انداز سے کام کریں کہ بجلی چوروں کو بجلی چوری کرتے ہوئے زہنی کوفت ہو اور انہیں اس بات کا یقین ہو کہ انہیں اس گھناونے عمل کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی ، بجلی چوری کے عمل کو روکنے کیلئے واپڈا ، پولیس ، انتظامی افسران مربوط حکمت عملی کے ساتھ ایسی کاروائیاں کریں جس کے باعث بجلی چوری کرنے والوں پر خوف طاری ہواور وہ ایسے گھناونے عمل کرنے سے اجتناب کریں ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے بجلی چوری کے عمل کو روکنے کیلئے بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں اے ڈی سی جی قیوم قدرت ، اے سی پاکپتن علی عاطف ، ایکسین واپڈا پاکپتن خالد حسین ،ایکسین واپڈا عارفوالہ عدنان شاہد ،ڈی ایس پی غلام محمد ،ایس ڈی او رورل امیر نواب سمیت متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے ،اس موقع پر ایکسین واپڈ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکپتن سرکل میں بجلی چوری کے عمل کو روکنے کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارئے گئے اور296 افراد کے خلاف مقدمات درج کر وائے گئے ، ،انہوں نے کہا کہ 618473 یونٹس چارج کیے گئے اور 12369460 روپے ریکوری ڈالی گئی ہے ، جس میں سے8658622 روپے وصول کر لیے گئے ہیں ، ایکسین واپڈا عارفوالہ عدنان نے کہا کہ عارفوالہ سرکل میں بھی بجلی چوری کے عمل کو روکنے کیلئے موثراقدامات کیے جا رہے ہیں اور اس مقصد کے حصول کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارئے گئے ہیں اور بجلی چوری کے عمل میں ملوث285 افراد کے خلاف مقدمات درج کروا دیے گئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ 525532 یونٹس کو چارج کرتے ہوئے 8462137روپے کی ریکوری ڈالی گئی ہے ، جس میں سے5410927 روپے وصول کر لیے گئے ہیں ،ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں کہ بجلی چوری کے عمل کو روکنے کیلئے بلاتفریق کاروائی کی جائے اور اس فعل میں ملوث کسی بھی فرد کو رعایت نہ دی جائے ، اے سی ، واپڈا، پولیس ڈیپارٹمنٹ کے حکام بجلی چوری کے عمل کو روکنے کیلئے باہمی ربط و رابطہ کے زریعے موثر اقدامات کریں ۔

Short URL: http://tinyurl.com/yylryef2
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *