افواج پاکستان اور سیکورٹی ادارے ملک دشمن عناصر سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں : ماریہ محمود

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن ( طاہر فرید سے)ارض پاک نعمت خدا وندی ہے، اس کی جتنی بھی قدر کی جائے کم ہے، ارض پاک کو حاصل کرنے کیلئے قائد اعظم محمد علی جنا ح کی قیادت میں ہمارے آباء اجداد نے لا زوال قربانیاں پیش کی ہیں جنھیں کسی طرح بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا وطن عزیز کو ترقی افق کی سر بلندیوں سے ہمکنار کرنے کیلئے انتھک محنت کرنا ہو گی،علامہ اقبال کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے ہمیں اپنی قومی ذمہ داریاں فرض سمجھ کر ادا کریں اور تسلسل کے ساتھ باہمی اتحاد و یگانگت کاعملی طور پر مظاہر ہ کریں یوم پاکستان تجدید عہد کا دن ہے اس دن کی مناسبت سے ہم یہ عہد کریں کے پاکستان کی ترقی و استحکام کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور وطن عزیز کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان ، ڈی پی او ماریہ محمود، چیئرمین ضلع کونسل میاں اسلم سکھیرا ،ایم پی اے چوہدری نعیم ابراہیم اور ایم پی اے ساجدہ یوسف نے یوم پاکستان کے موقع پر ضلع کونسل ہال میں منعقدہ تقریب سے مشترکہ طور پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری لیبر و ہیومن ریسورس پیر احمد شاہ کھگہ ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر امتیازاحمد رانا،اے سی علی عاطف ،اے ڈی سی قیوم قدرت ،اے سی کوارڈ ارشد وٹو،ڈی آئی او سید سلمان حسین ،سی او ضلع کونسل جاوید اسلم ،سی او ایجوکیشن جاوید اقبال، پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر ریاض ارشد خان نیازی ،صدر بار ایسوسی ایشن راؤ محمد اکرم سمیت ،شہریوں ، انجمن تاجران ،صحافیوں ،طلباء و طالبات اور شہریوں کی کثیر تعدا د نے شرکت کی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس موقع پر ڈی پی او ماریہ محمود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان اور سیکورٹی ادارے ملک دشمن عناصر سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں ہماری افواج دنیا کی عظیم اور بہادر فوج ہے قوم اپنے ملک کے سیکورٹی اداروں کے ساتھ ملک کے اندر شر پسند عناصر کی نشاندہی کر کے دہشت گردی کا خاتمہ کریں اور وطن عزیز کو امن کا گہوراہ بنائیں۔


چیئرمین ضلع کونسل میاں اسلم سکھیرا، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان، ڈی پی او ماریہ محمود، ایم پی اے ساجدہ یوسف، ایم پی اے چوہدری نعیم ابراہیم، ضلعی صدر پی ٹی آئی ریاض ارشد خان نیازی یومِ پاکستان کے حوالہ سے ضلع کونسل ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔

چیئرمین ضلع کونسل میاں اسلم سکھیرانے کہا کہ پاکستان اس وقت وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں ترقی کے سفر پر گامزن ہے اور حقیقی تبدیلی کے آثار نمودار ہونا شروع ہوگئے ہیں، ایم پی اے چوہدری نعیم ابراہیم نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان قائد کے پاکستان کو عملی طورپر فلاحی ،اسلامی ریاست بنانے کیلئے مسلسل جدوجہد کررہے ہیں تاکہ اقوام عالم میں ایک منفرد و اعلیٰ مقام حاصل کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کو عظیم سے عظیم تر بنانے کیلئے عمران خان کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے ہر پاکستانی کا فرض بناتا ہے کہ وہ اجتماعی و انفرادی طور ملک کی ترقی ،خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے ساجدہ یوسف نے کہا کہ اگرہم اس عظیم مملکت پاکستان کو خوشحال بنانا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنے معاشرے کے غریب طبقے کی فلاح وبہبود پر مرکوز کرنی ہوگی ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ قائد اور اقبال کے افکا ر کے مطابق اپنی عملی جدوجہد کے ساتھ مظاہرہ کرے اور ملکی ترقی میں اپنا عملی کردار ادا کرے ،پی ٹی آئی کے ضلعی صدر ریاض ارشد خان نیازی نے اس موقع پر کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے تبدیلی کے سفر کاآغاز کر لیا ہے قائد کے پاکستان میں پی ٹی آئی کی حکومت آنے سے ہر خاص و عام کومساوی حقوق حاصل ہوئے ہیں وزیراعظم عمران خان کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے تمام ادارے عوامی خدمت کے عمل کو وسعت دیں اور غریب سائلین کے مسائل حل کرنے کو ترجیح دیں علاوہ ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر’ ہفتہ صاف وسرسبز پنجاب پروگرام مہم ‘ کے بارے میں بتایا کہ ایک ہفتہ میں ضلع بھر میں 3لاکھ سے زائد پودے لگائے گئے ہیں جبکہ صفائی کے شعبہ میں پورے ضلع میں ہنگامی بنیادوں پر صفائی مہم کا اہتمام کیا گیا جس کے حوصلہ افزاء نتائج موصول ہوئے حکومت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے صاف و سرسبز پنجاب پروگرام کو جاری رکھتے ہوئے یونین کونسل اور گلی ،محلہ کی سطح پر یہ عمل جاری رہے گا،تقریب میں سی ای اوہیلتھ ،سی ای او ایجوکیشن نے ہفتہ صفائی بارے بریفنگ بھی دی ،علاوہ ازیں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری لیبر وہیومن ریسورس پیر احمد شاہ کھگہ ،ایم پی اے چوہدری نعیم ابراہم ،ایم پی اے ساجد ہ یوسف ، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان ، ڈی پی او ماریہ محمود ، سی ای او ایجو کیشن جاوید اقبال نے انرولمنٹ کے سلسلہ میں بچوں کو اپنے دست سے سکول میں داخل کیا ، علاوہ ازیں ملکی ترقی و استحکام کیلئے دعا کی گئی اور قومی ترانہ بھی پڑھا گیا ۔ 

یومِ پاکستان کے حوالہ سے ضلع کونسل حال میں منعقدہ تقریب میں طلباء و طالبات ٹیبلو پیش کر رہے ہیں۔
Short URL: http://tinyurl.com/y38zzn38
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *