صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات ،عید کے روز مساجد ،اما م بارگاہوں اور عید گاہوں کے اردگرد صفائی ستھرائی نہ کروائی گئی

Print Friendly, PDF & Email

فاروق آباد (بابر علی بسرا ء) فاروق آباد میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات ،عید کے روز مساجد ،اما م بارگاہوں اور عید گاہوں کے اردگرد صفائی ستھرائی نہ کروائی جس کی وجہ سے لوگوں نے نماز عید کوڑے کے ڈھیروں پر ادا کی ، شدید گرمی کی وجہ سے کوڑے کے ڈھیروں سے اٹھنے والی بد بو اور تعفن نے اہلیان علاقہ کا جینا محال کر دیا جبکہ شہریوں کی عید کا مزہ کرکرا ہو کر رہ گیا ،سماجی سیاسی مذہبی تنظیموں اور شہریوں نے بلدیہ فاروق آباد کی عید کے موقع پر صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کرنے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے شہریوں کا کہنا تھا کہ عید سعید مسرت اور اللہ کی طرف سے انعام کا دن ہے اس دن کے حوالہ سے بلدیہ کو خاطر خواہ انتظامات کرنے چاہیئے تھے لیکن شہر بھر میں جگہ جگہ پڑے کوڑے کرکٹ کے ڈھیر بلدیہ فاروق آباد کی کارکردگی کا منہ چڑھا رہے ہیں ،عید گاہوں مساجد اور امام بارگاہوں کے باہر صفائی کے بعد پانی کا چھڑ کاﺅ اور چونا بکھیرا جاتا تھا ،کوڑے کے ڈھیر اٹھانے کے بعد اس جگہ پر بھی چونا بکھیرا جاتا تھا لیکن اس عید کے موقع پر شہر بھر میں کسی بھی جگہ ایسا نہیں کیا گیا جس سے محسوس ہوتا ہے کہ بلدیہ فاروق آباد کو عید سعید کے دن کے تقدس کا خیال نہیںاور اس نے شہریوں کو بد بو اور تعفن میں جھونک دیا شہریوں نے ڈی سی شیخوپورہ سید طارق محمودبخاری،اے سی شیخوپورہ فضائل مدثر سے مطالبہ کیا ہے کہ عید کے موقع پر صفائی کے انتظامات میں غفلت برتنے والے بلدیہ ملازمین کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

Short URL: http://tinyurl.com/y4obf6mn
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *