ماہ صیام صبرو استقامت کا درس دیتا ہے ، سستے رمضان بازاروں کے انعقا د وزیر اعلی پنجاب کا انقلابی اقدام ہے
پاکپتن ( بیورورپورٹ)ماہ صیام صبرو استقامت کا درس دیتا ہے ، سستے رمضان بازاروں کے انعقا د وزیر اعلی پنجاب کا انقلابی اقدام ہے ، وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے ماہ رمضان المبارک میں اشیائے خوردنوش ارزاں نر خوں پر فراہم کرنے کیلئے گرانقدر اقدامات کیے ہیں اور عوام کو اشیائے ضروریہ عام مارکیٹ کے مقابلے میں رمضان بازاروں میں سبسڈی کی بنیاد پرسستے داموں فراہم کی جا رہی ہیں ، سستے رمضان بازار عام آدمی کو ریلیف بہم پہنچانے کا زریعہ ہیں ، ماہ رمضان المبارک کے ایام مصنوعی مہنگائی کے عمل کو بر داشت نہیں کیا جائے گا ، ذخیرہ اندوزں اور اشیائے ضروریہ مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف ضابطے کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر خلیل طاہر سندھو نے ضلع پاکپتن کے مختلف رمضان بازاروں کا دورہ کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت پہلی ترجیح ہے ، وزیر اعلی پنجاب کی ہد ایات کے مطابق رمضان بازاروں میں معیاری اشیاء ضروریہ مارکیٹ سے کم نر خوں پر فراہم کی جا رہی ہیں ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عارف عمر عزیز نے کہا کہ اوپن مارکیٹ میں سبزیوں ، پھلوں ، کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے سبزی و فروٹ منڈی میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران بھی نیلامی کے عمل کی کڑی نگر انی کر رہے ہیں ،صوبائی وزیر خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک میں ہر فرد اپنے طور پر زیادہ سے زیادہ نیکیا ں سمیٹنے کی غر ض سے اقدامات کر ے اور کو شش کر ے کے اس کے عمل سے ہر فرد مستفید ہو ، دوکاندار حضرات بھی اپنے طور پر بھی عام مارکیٹ میں اپنے منافع کی شرح کو کم سے کم حدپررکھتے ہو ئے اشیائے خورند نو ش فروخت کرکے زیادہ سے زیادہ ں نیکیاں کمائیں، انہوں نے کہا کہ عوام ماہ رمضان المبارک کے مہینے میں ریلیف دینے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے افسران اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران متحرک انداز میں کا م کریں اور اس کے نتائج وا ضح طور پر پبلک کے سامنا آنا چاہیں ، انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں اسطرح کے نو عیت کے اقدامات کیے جائیں جس سے ہر شہری ریلیف محسوس کر ے ،علاوہ ازیں صوبائی وزیر خلیل طاہر سندھو ،صوبائی پارلیمانی سیکر ٹری برائے لیبر وہیومن ریسورس میاں نوید علی نے رمضان بازراوں کا دور کیا اور مختلف سٹالوں پر لگی اشیائے ضروریہ کے معیار ، مقدار اور اوزان کی بھی چیکنگ کی انہوں نے ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران کو رمضان المبارک کے مقدس ایام میں خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار ہو کر مزید بہتر طریقے سے خدمات انجام دینے کی تلقین کی ۔