ڈائری عرس بابا فرید الدین گنج شکرؒ

Print Friendly, PDF & Email

تحریر و ترتیب: طاہر فرید، پاکپتن


سلسلہ چشتیہ کے عظیم صو فی بزرگ حضر ت با با فر ید الدین مسعود گنجشکر ؒ کے 774 ویں سا لا نہ پندرہ روزہ عرس مبارک کی تقر یبا ت بروز منگل 25 ذوالحج سے پا کپتن میں شروع ہو گئیں ،عرس مبارک کی15روزہ تقریبات 25ذی الحج سے شروع ہو کر دس محرم الحرام تک جاری رہتی ہیں پانچ محرم الحرام آپ کے وصال کا دن ہے اس لیے پانچ محرم کو آپ کے قدموں کی جانب نصب دروازہ کو آپ کا سجادہ نشین لاکھوں عقیدت مندوں اور سجادہ نشینوں کی موجودگی میں کھولتا ہے سجا دہ نشین دیوان مودود مسعود چشتی فاروقی، ولی عہد سجا دنشین دیوان احمد مسعود چشتی فاروقی کے ہمراہ بہشتی دروازہ کی قفل کشائی کریں گے جہاں سے لاکھوں زائرین گزرنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔ جو نماز مغرب سے نماز فجر تک کھلا رہتا ہے پہلے دو روز روایت کے مطابق سجادہ نشین بہشتی دروازہ کی قفل کشائی کی سعادت حاصل کرتے ہیں جبکہ باقی تین روز ملک کی مقتدر شخصیات اور انتظامیہ کے اعلی افسران کھولنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں دس محرم کی صبح بعد نماز فجر بہشتی دروازہ آئندہ سال کے لیے بند کر دیا جاتا ہے بعد ازاں دربار مبارک کو عرق گلاب اور صندل سے سجادہ نشین غسل دیتے ہیں اور دربار کا نوری دروازہ شہداء کر بلا کے سوگ میں چالیس روز کے لیے اور بہشتی دروزاہ کو ایک سال کے لیے بند کر دیا جاتا ہے۔
عرس کے دوران سیکو رٹی انتظا ما ت کے سلسلہ میں دربار کے اطراف میں چھوٹی بڑی گلیوں اور سڑکوں کو 50 سے زائد مقامات پرآہنی گیٹوں اور پختہ عارضی دیواروں سے بندکر دیا جاتا ہے جبکہ شہر کی آبا دی میں لا کھوں زا ئر ین کا اضافہ ہوجاتاہے راستے بند ہونے کیوجہ سے مقامی لوگ کئی گھنٹوں کی جدو جہد کے بعد گھروں میں پہنچ پا تے ہیں ۔ایمر جنسی کی صورت میں ہسپتا ل جا نے کے لئے بھی شہر یو ں کو طو یل مسا فت طے کر نا پڑتی ہے ۔پا کپتن میں کو ئی قا بل ذ کر صنعتی ادارہ نہ ہو نے کے باعث تا جر تمام سا ل کا خسا رہ عرس کے دوران ہی کا رو با ری سر گر میوں کے بڑ جا نے سے پو را کر تے ہیں عرس کی تقر یبا ت میں شر کت لئے لا کھوں زا ئر ین شا م پا نچ بجے سے ہی بہشتی لا ئن میں لگ جا تے ہیں جو کئی کلو میٹر تک طو یل ہو جا تی ہے ۔ بیرون ممالک سمیت ملک بھر کے دیہاتوں اور دوسرے شہروں سے عرس کی رسومات میں شرکت کے لئے زا ئر ین کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔۔محکمہ اوقا ف کوہر سا ل کروڑوں کی آمدن دربار پر رکھے ہوئے کیش بکسوں ۔طلا ئی زیورات ۔نقدی اوردربار کی وقف زرعی اراضی سمیت مختلف ٹھیکہ جات سے ہو تی ہے ۔ محکمہ اوقا ف کو سا لا نہ کروڑوں روپے کی آمدن کے با وجو د پا کپتن میں با با فر ید ؒ کے نا م پر کوئی سکو ل یاقابل ذکر رفاہی ادارہ قائم نہیں کیاگیا ہے۔
ڈسٹر کٹ پولیس کے مطابق عر س بابا فر ید کے موقع پر پولیس نے سیکورٹی کے فول پروف انتظا مات مکمل کر لئے ہیں۔انہوں نے بتا یا کہ بہشتی دروازہ کی لا ئن وا لے را ستوں کی خفیہ سیکورٹی نا ئٹ وژن کیمروں کے ذریعے ما نیٹر نگ کی جا ئے گی اوربہشتی لا ئن کے را ستوں میں وا ک تھروگیٹوں کے ذریعے زائرین کی سکینگ کی جا ئے گی ۔دربارکے اطراف میں لیزر وا ئر لگا دی گئی ہے۔ دربار میں دا خل ہو نے وا لے زائر ین کو واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈٹیکٹر کے زریعے چیک کر نے کے بعد دا خل ہو نے دیا جا ئے گا ۔

Short URL: http://tinyurl.com/j7b9j37
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *