استقلالین لاہو ر چیپٹر کا سالانہ افطار ڈنر

Print Friendly, PDF & Email

رپورٹ: صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ
استقلالین ایسوسی ایشن گورنمنٹ کالج آف کامرس سرگودہا کے فارغ التحصیل طلبہ کا فورم ہے جس کا مقصد کالج کے فارغ التحصیل طلبہءکے درمیاں رابطہ قائم رکھنا اور زندگی کے مختلف شعبہ جات میں وطن عزیز کے خدمت کرنے والے استقلالینز کی خدمات کا اعتراف کیا جانا ہے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ استقلالینز کو پیشہ ورانہ زندگی میں درپیش مسائل میں رہنمائی فراہم کرنا ہے۔ یوں استقلالین ایک خاندان کی صورت میں اپنا وجود برقرار رکھے ہوئے ہے۔ گو کہ موجودہ دور میں مادیت نے ہر طرف ڈیرئے ڈال رکھے ہیں اِن حالات میں بھی استقلالین محبت و خلوص کا عملی نمونہ پیش کر رہی ہے۔ اِس تنظیم کو اپنی بھر پور سرپرستی سے نوازنے والی عظیم شخصیت جناب پروفیسر میاں شان احمد صاحب کی ہے جو کہ گورنمنٹ کالج آف کامرس سرگودہاکے بانی ہونے کے ساتھ ساتھ اس کے پرنسپل بھی رہے۔ میاں شان احمد نامو ر ماہر تعلیم ہیں آپ پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے سربراہ رہے اِس کے ساتھ ساتھ آپ ٹیکنیکل ایجوکیشن پنجاب کے ڈائریکٹر بھی رہے۔ جناب پروفیسر میاں شان احمد صاحب کیجانب سے حوصلہ افزائی کی بدولت اِس تنظیم کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ استقلالین گزشتہ تیس سال سے زائد عرصہ سے پیشہ ورانہ حامل کے افراد کا ایک ایسا فورم بن چکا ہے جو وطن عزیز میں ہونے والی معاشی سماجی سیاسی، ثقافتی سرگرمیوں میں بھر پور کردار ادا کر رہا ہے۔
گذشتہ دنوں استقلالین لاہور چیپٹر نے اپنے ممبران کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔ اِس باوقار تقریب کے مہمانِ خصوصی جناب پروفیسر میاں شان احمد تھے۔ جبکہ سابق پرنسپل گورنمنٹ کالج آف کامرس سرگودہا جناب راﺅ شوکت علی ، جناب پروفیسر نوفل ممتاز، جناب پروفیسر رانا خالد محمود، جناب پروفیسر اعجاز احمد صاحب خصوصی طور پر شریک ہوئے۔تقریب کے میزبان استقلالین لاہور چیپٹر کے صدر غلام مرتضیٰ ایڈووکیٹ تھے۔ تقریب کا آغاز استقلالین ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر صفدر علی نے تلاوت قران پاک سے کیا۔ پروگرام کی نقابت ہمہ جہت شخصیت محمد عارف گوندل نے کی۔ اِس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ہیومن رائٹس فرنٹ انٹر نیشنل اور استقلالین صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ نے وطن عزیز میں استقلالین کی جانب سے ہر شعبہ زندگی میں فعال کردار کا ذکر کیا۔ استقلالین رانا محمد عثمان چارٹرڈ اکاونٹ نے استقلالین کے درمیان رابطے کو مزید فعال کرنے کے لےے استقلالین کی فیملیز کے میل جول کے لےے پروگرام کرنے کی تجویز دی اور ملکی معاشی ترقی میں استقلالین کے کردار کو بھی سراہا۔ استقلالین اور حاضر سروس میجر جنرل پاک آرمی محمد یوسف مجوکہ خصوصی طور پر افطار ڈنر میں شریک ہوئے اور اپنے اساتذہ اور استقلالین کے جذبے کو سراہا۔ اُنھوں کہا کہ پاک فوج ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لےے اپنی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہے۔پروفیسر نوفل ممتاز نے استقلالین کی جانب سے آپس میں رابطہ رکھنے کے امر کو خوش آ ئین قرار دیا۔ پروفیسر خالد محمود نے استقلالین کی تنظیم کو خلوص و محبت کے جذبے سے سرشار عظیم فورم قرار دیا۔پروفیسر راﺅ شوکت علی نے استقلالین کی زندگی کے ہر شعبہ میں بھر پور کردار کی تعریف کی۔ پروفیسر میاں شان احمد نے اپنے خطاب میںگورنمنٹ کالج آف کامرس سرگودہا کے سابق طلبہءکی جانب سے فلاح انسانیت کے لےے اُٹھنے جانے والے اقدمات کی بھر پور تعریف کی افطار ڈنر کے مہمان خصوصی استقلالین لاہور چیپٹر کے صدر غلام مرتضیٰ ایڈووکیٹ نے تمام اساتذہ اکرام اور استقلالین کا شکریہ ادا کیا کہ اُنھوں نے پروگرام میں بھر پور شرکت کی۔

istaqlalein lahore chapter salana aftaar dinner
Short URL: http://tinyurl.com/y458nxje
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *