ایوان عدل لاہور میں پروفیسر محمد نعیم گھمن کے اعزاز میں خصوصی فکری نشست
رپورٹ: صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی
انسانی زندگی میں ذہنی دباؤ نے جس طرح گھر کر لیا ہے اِس سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ شاید مشینیں انسان کی نسبت راحت میں ہیں۔ حضرت اقبالؒ نے جب ایک صدی قبل یہ کہا تھا کہ مشینیں احساسات کو کچل دیتی ہیں تو لوگ حیران وپریشان تھے کہ ایسا کیونکر ہوسکتا ہے لیکن حضرتِ اقبالؒ اِس سے آگاہ تھے کہ انسان مادی آسودگی کی خاطر کس طرح اپنی روحانی سکون کو داؤ پر لگا نے جارہا ہے۔ وہی ہوا کہ یورپ امریکہ نے مادی ترقی کے زینے طے کرتے ہوئے سکون کی دولت کو کھو دیا۔
وکلاء معاشرئے کا وہ حساس طبقہ ہے جس نے ہمیشہ قانون کی حاکمیت کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ پاکستان جیسے ملک میں جس میں جمہوریت کے ہوتے ہوئے بھی ڈکٹیٹرشپ کا ہی ماحول رواں رہتا ہے اِس گٹھن کے ماحول میں انسانی آزادیوں کے لیے آواز بلند کرنے والے وکلاء ہر دم تیار ہوشیا ر رہتے ہیں۔ گویا قانون کی بالادستی کے لیے وکلاء کی فوج ہر قسم کی قربانیاں ہر دور میں دینا اپنے لیے باعث افتخار گردانتی ہے۔
گذشتہ ایک دہائی سے خاص طور پر پاکستانی معاشرے میں جہاں دہشت گردی کے آسیب نے ڈیرہ جمایا اُس کے ساتھ ساتھ خلوص اور وفا کی کھیتاں بھی خشک ہوگیءں۔ لاہو رکے وکلاء نے معاشرئے میں نفوس پذیری کے حامل نمائندہ افراد سے اکتسابِ فیض کے لیے فکری نشستوں کا اہتمام کیا ہے۔ اِس حوالے سے پہلی فکری نشست کے مہمانِ ذی وقار ممتاز ادیب ،ماہر تعلیم گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ شالیمار کالج لاہورکے شعبہ اُردو کے اُستاد جناب پروفیسر محمد نعیم گھمن تھے۔ پروفیسر محمد نعیم گھمن پاکستان اور نبی پاﷺ سے عشق کرنے والی شخصیت کا نام ہے۔ پروفیسر نعیم گھمن نے ایوان عدل لاہور میں منعقدہ اِس فکری نشست میں گفتگو کرتے ہوئے وکلاء کی بے مثال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پروفیسر محمد نعیم گھمن نے اپنی گفتگو میں کہا کہ پاکستان اولیا اکرام ؒ کا فیضان ہے ۔ پنجاب کی دھرتی میں صوفی شعراء اکرام نے امن و آشتی کے فروغ کے لیے زبردست کردار ادا کیا ہے۔ اِسی طرح بزرگان دین جن میں حضرت داتا علی ہجویریؒ ۔ حضرت نوشہ گنج بخشؒ ،حضرت میاں میر ؒ ،حضرت بہاولدین زکریا ملتانیؒ ، حضرت میاں وڈا صاحبؒ لاہوری ، سائیں سچل سرمتؒ و دیگر بزرگان دین نے اِس دھرتی میں اللہ پاک کی توحید کے پرچم کا بلند کیا۔
تقریب کے میزبان لاہور بار کے شاہین صفت وکیل جناب چوہدری محمد حسین شاہین تھے۔ چوہدری محمد حسین شاہین نے اِس فکری نشست میں اپنے خطاب میں پروفیسر محمدنعیم گھمن کی لاہور بار میں آمد پر شکریہ اد ا کیا اور پروفیسر محمد نعیم گھمن کی ادبی تعلیمی خدمات پر اُن کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اِس موقع پر تحفظ ناموس رسالتﷺ کمیٹی لاہور ہائی کورٹ بار کے چئیرمین صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ نے بھی اپنے خطاب میں لاہور بار میں فکری نشست میں پروفیسر محمد نعیم گھمن کے خطاب کوٹھنڈی ہوا کا جھونکا قرار دیا ۔ صاحبزادہ میاں اشرف عاصمی ایڈووکیٹ نے پروفیسر محمد نعیم گھمن کی تعلیمی، ادبی، مذہبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اِس موقع پر صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ نے اپنی کتاب” قانون کی حاکمیت” پروفیسر محمد نعیم گھمن کو پیش کی۔ اِس فکری نشست میں علی احمد کیانیِ آصف اصغر،راشد چوہدری،عامر ہاشمی،مدثر مگھیانہ،عبدالقادر انصاری سمیت وکلاء کی کثیر تعداد شریک تھی۔
Leave a Reply