یہ آخری صدی نہیں ہے کتابوں سے عشق کی

Print Friendly, PDF & Email

This is not the last century of love for books This is not the last century of love for books This is not the last century of love for books This is not the last century of love for books This is not the last century of love for books This is not the last century of love for books

”41واں شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر“دیارِغیر میں کتاب دوستوں کیلئے مرکز نگاہ بن گیا

بزم اردو دبئی کی سالانہ تقریب”محفل اردو 2022“نے بھی میلہ لوٹ لیا

بزم اُردو دبئی کے زیراہتمام ترتیب و تدوین کردہ مرحوم مظہر امید
کے افسانوں کے مجموعہ، ”سات رنگ سات سُرِ”کاکامیاب اجرا

سید ساحل آغا نے داستانِ شعیب اختر پیش کی اور رُکن بزم اُردو
ترنم احمد کے ہمراہ مہمان نشست میں شعیب اختر سے رو بہ رو ہوئے

کتاب میلے میں 95ممالک سے 2213پبلشرز نے
شرکت کی جبکہ بک شیلوز پر سجی کم و بیش ڈیڑھ ملین کتابیں
آنے وا لے تقریباً سوا دو ملین شرکاء کی توجہ کی باعث رہیں

تحریر: حسیب اعجازعاشرؔ

ایسٹ ہو یا ویسٹ اُردو زبان بلاشبہ دنیامیں بولی جانے والی دیگر زبانوں میں اپنا ایک نمایاں مقام رکھتی ہے اِس زبان میں کشیدہ سادہ پن، اِس کی حلاوت و چاشنی،اِس میں شائستگی، اِس کی شگفتگی ہردل پر اثر چھوڑتی ہے۔صوفیاء کرام کے حجرے ہوں،اساتذہ کرام کے کلاس رومزیا پھرعلامہ دین کے ممبربادشاہوں کے محلات سے لے کر غریبوں کی خیمہ بستی تک ہر مقام پر ہر سطح تک ہر نہج پر اُردو ادب ظلمات کی دیواروں کو چیر کر اندھیرنگیروں میں بسنے والوں کے دلوں کو تعلیمات سے منور کرنے کا سبب بن رہا ہے۔

ایک چراغ اور ایک کتاب اور ایک امید اثاثہ
اس کے بعد تو جو کچھ ہے وہ سب افسانہ ہے

آج بھی لوگوں میں اُردو وادب سے لگاؤ جس قدر قائم دائم ہے تویہ کہنا بلا منطق ہے کہ کتابوں میں عدم دلچسپی بڑھ رہی ہے جیسے اُردو بولنے سمجھنے والے کتابوں سے آج بھی منسلک ہیں وہاں دیگر زبان والے بھی اپنے اپنے لٹریچرکی کھوج میں لگے ہیں۔یہ بات کسی قدر قابل قبول ہوسکتی ہے کہ کتاب کی ہارڈ فارم کی بِکری ماضی جیسی نہیں مگر ٹیکنالوجی کے برق رفتار دور میں ہر صنف کی کتاب سافٹ فارم میں ابھی بھی زیرمطالعہ ہے لیکن جہاں بھی جب بھی بکس لورز کو کسی اسٹال،بک ڈپو، مارکیٹس یا کتاب میلہ میں اچھی کتاب میسر آجائے تو وہ اپنی دیگر خریداری کو منسوخ کیوں ناکرنا پڑے وہ کردیتے ہیں اور کتاب خریدنے کو اولین ترجیح دیتے ہیں۔اگر میرے دعوی پر یقین نہیں توکسی بھی کتاب میلوں میں شریک لوگوں کی چمکتی آنکھوں میں کتابوں سے محبت پرکھ کر دیکھ لیں۔
ایسے ہی کچھ دلفریب مناظر گزشتہ دنوں ایکسپو سینٹر شارجہ میں منعقد ہونے والے اکتالسویں شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر میں بھی نظر آئے جہاں متحدہ عرب امارات بھر سے ہر طبقہ فکرسے کشاں کشاں کھچے چلے آئے کتابوں کے چاہنے والوں کا جوش و خروش قابل دید تھا۔اِس کتاب میلے میں 95ممالک سے 2213پبلشرز نے شرکت کی جبکہ بلک شیلوز پر سجی کم و بیش ڈیڑھ ملین کتابیں آنے وا لے تقریباً سوا دو ملین شرکاء کی توجہ کی باعث بنی رہیں۔ اِس میلے میں کتابوں کی بڑی تعداد میں فروخت نے اِس تاثر کو ایک بار پھر یکسر رد کر دیا کہ یہ کتاب کی آخری صدی ہے،کتاب دوستی کا یہ ماحول صاحبِ کتاب کیلئے خوب قابل فرحت و اطمینان رہا۔
بارہ یوم جاری رہنے والے اکتالسویں شارجہ انٹرنیشنل بُک فیئرکے اختتامی یوم کی شب ”بزم اردو دبئی“ نے اپنے سالانہ جلسہ کی تقریب”محفل اردو 2022“ کا بھی اہتمام کیا جو دیارِغیر میں مقیم پاکستانی،ہندوستانی سمیت اُردو بولنے و سمجھنے والوں کے لئے مرکزِ نگارہی۔یہ محفل دو حصوں پر مشتمل تھی۔ پہلے حصے میں بزم اُردو دبئی کے زیراہتمام ترتیب و تدوین کردہ افسانہ نگار، شاعر، کالم نگار، مترجم اور تعلیم کی ترویج و ترقی کے لئے کارفرما سماجی کارکن مرحوم مظہر امید کے افسانوں کے مجموعہ، ”سات رنگ سات سُرِ”کا اجرا عمل میں لایا گیا۔
پہلے حصہ کی نظامت کی ذمہ داریاں شاداب الفتؔ نے باخوبی سر انجام دیں جبکہ دوسرے حصہ کی نظامت فرزانہ منصور نے خوش اسلوبی سے نبھائیں۔صاحبزادہ مظہر رفیع ہمایوں اور معروف شاعر و ادیب ڈاکٹر صباحت عاصم واسطی نے مظہر امید کے فن اور شخصیت کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی۔ بالی وُڈ کے نامور اداکار رضا مراد نے کتاب سے کچھ اقتباسات سماعتوں کی نذر کئے جسے خوب سراہا گیا اور بزم اُردو کی جانب سے ”گوشہ کتب“ کے زیرعنوان کتابوں کی اشاعت کے سلسلہ آغاز کو اُردو ادب کیلئے خوش آئند قرار دیا۔محفل کے دوسرے حصے میں بزم اردو کے سالانہ مجلے کا اجرا بھی ہوا بعدازاں جوش اردو ایوارڈ معروف شاعر ظفر اقبال، علم دار اردو ایوارڈ ظہور الاسلام جاویدؔ اور پاسبانِ اردو ایوارڈ دِنیش کوٹھاری کوتالیوں کی گونج پیش کیا گیا۔ تقریب کے اگلے سیشن میں معروف داستان گو سید ساحل آغا نے داستانِ شعیب اختر پیش کی اور رُکن بزم اُردو ترنم احمد کے ہمراہ مہمان نشست میں شعیب اخترسامعین سے رو بہ رو ہوئے۔دلچسپ سوالات کے بھرپور مدلل جوابات سے حاضرین محفل خوب محظوظ ہوتے رہے۔شاندار تقریب کے انعقاد پر شرکاء نے صدر شکیل احمد خاں، جنرل سکریٹری ریحان احمدخاں، تابش زیدی، احیاء بھوجپوری، ثروت زہرا زیدی، کنور محمد سلیم، محمد شیراز، رملہ سید، فرزانہ منصور، سیدسروش، عارف صدیقی، سرور نیپالی اور شاداب الفت کی کاوشوں کو بھی سراہا۔
بلاشبہ بزم اُردو دبئی اِس عزم کے ساتھ اپنی بھرپور کاوشیں کر رہی ہے کہ ہردلعزیز اپنی اُردو زبان وادب کی ترویج کیلئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے رہے گے تاکہ کسی کے احساسات و جذبات سے مزین شاعری اورکسی کے تصورات اور مشاہدات سے سجی دھجی نثرکی کتابوں میں نقوش الفاظ قوموں کے شعور کو نہ صرف بیدار کرتے رہیں بلکہ اس کی آبپاری میں اپنے کردار کا تسلسل برقرار رکھ سکیں۔

Short URL: https://tinyurl.com/2k83jzr7
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *