ایم اے اردو کا طالب علم پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل میں پر اسرار طور جاں بحق

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن(بیورورپورٹ) گورنمنٹ سکول کے ہیڈ ماسٹر جمشید کمبوہ کا بیٹا منظور جمشید ایم اے اردو کا طالب علم پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل میں پر اسرار طور جاں بحق پولیس نے تین روز بعد نعش ورثاہ کے حوالے کر دی مرحوم کی تدفین پاکپتن آبائی گاؤں39ایس پی میں کر دی گئی تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے بائیل گنج سکول کے ہیڈ ماسٹر جمشید کمبوہ جو کہ ادبی اور نامور شخصیت کے نام سے جانے جاتے ہیں اسکا بیٹا منظور جمشید ایم اے ا ردو کی تعلیم حاصل کر نے کے لئے پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل خالد بن ولید میں رہائش پزیر تھا متوفی تین روز تک کسی سے ملا نہیں شک گزرنے پر پولیس نے ہاسٹل کے کمرے سے پانچ روز پرانی نعش کو قبضہ میں لے کر انکے ورثاء کے سپرد کر دی جسکی اسکے آبائی گاؤں39ایس پی میں تد فین کر دی۔۔

Short URL: http://tinyurl.com/ybfpwjw9
QR Code: