![]()
پاکپتن(ایف یو نیوز) محکمہ جنگلات کے محافظ ہی چور بن گئے نہروں سے کروڑوں روپے کے قیمتی درخت چوری ڈسٹرکٹ رینج آفیسر سمیت محکمہ جنگلات کے چار ملازمین دھندے میں ملوث پولیس نے چھاپہ مار کر پندرہ لاکھ مالیتی قیمتی درخت برآمد کر لئے رینج افسر اور دیگر عملہ فرار مقدمہ درج گرفتاریوں کے لئے چھاپے جاری تفصیلات کے مطابق ہوتہ روڈ پر نئے راجباہ کی لائننگ کاکام ہو رہا تھا کہ ڈسٹرکٹ رینج افسر محکمہ جنگلات ظفر خان گارڈ امتیاز اور شمعون سمیت دیگر افراد نے ٹھیکیدار سجاد کے ساتھ ساز باز ہوکر لاکھوں روپے کے قیمتی درخت چوری کر لئے تھانہ کلیانہ پولیس نے چھاپہ مار کر پندرہ لاکھ روپے مالیت کے درخت برآمد کر کے امتیاز گارڈ اور ٹریکٹر ڈرائیورزکو موقع پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا جبکہ ڈسٹرکٹ رینج افسر ظفر خان اور شمعون گارڈ فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے پولیس کلیانہ کے گرفتاریوں کے لئے چھاپے جاری اس سے قبل بھی متعدد بار میڈیا اور عوامی حلقوں کی طرف سے چوری کی شکایات کی گئیں تھیں لیکن انکے خلاف کاروائی نہ ہو سکی عوامی وسماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف وزیر جنگلات سیکرٹری جنگلات اور کمشنر ساہیوال بابر حیات تارڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ مکروہ دھندے میں ملوث اہلکاروں کو گرفتار کر کے کروڑوں روپے کی چوری میں ملوث زمہ داران کے خلاف یقینی کاروائی عمل میں لائی جائے۔۔۔
