پاکستان فیڈرل کونسل آف کالمسٹ کا جنرل باڈی اجلاس

Print Friendly, PDF & Email

کراچی  (بیورو چیف )  پاکستان فیڈرل کونسل آف کالمسٹ کی جنرل باڈی کا اجلاس مورخہ 4 مارچ 2018 کو پویلن اینڈ کلب  کراچی میں منعقد ہوا، جس کی صدارت چئیر مین سید قیصر محمود نے کی  جب کہ اجلاس کی کارروائی کے فرائض مرکزی جنرل سیکریٹری منصور احمد خان مانی نے سر انجام دیئے۔ اجلاس میں پاکستان فیڈرل کونسل آف کالمسٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا  اور اراکین نے اپنی تجاویز سے  آگاہ کیا ۔ اجلاس کے آغاز میں چئیرمین سید قیصر محمود نے  خطبہ استقبالیہ  دیتے ہوئے پاکستان فیڈرل کونسل آف کالمسٹ کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ، پاکستان فیڈرل کونسل آف کالمسٹ کے مرکزی سیکریٹریٹ کے لیے کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ(جیو نیوز ہیڈ آفس کے سامنے) پر واقع بلڈنگ میں آفس بنانے کا اعلان کیا، نیز پاکستان فیڈرل کونسل آف کالمسٹ کی آفیشل ویب سائٹ کے حوالے سے بھی معاونت کی یقین دہانی کروائی۔ اجلاس میں تنظیمی خدوخال کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی ، جس میں سپریم کونسل ، کونسل ممبر ، اور اراکین نے اپنے آرا سے نوازا۔ اجلاس میں پاکستان فیڈرل کونسل آف کالمسٹ کے مرکزی صدر احتشام جمیل شامی اور پاکستان فیڈرل کونسل آف کالمسٹ کی خواتین ونگ کی صدر محترمہ نغمانہ خورشید(بیا جی) کے پیغامات کو پڑھ کر سُنایا گیا جس میں دونوں صدور نے پاکستان فیڈرل کونسل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے تنظیمی سر گرمیوں کو مزید فعال اور تیز کرنے کی ہدایت کی۔جنرل سیکریٹری منصور احمد خان مانی نے پی ایف سی سی کی وفاقی اور صوبائی کابینہ میں تبدیلیوں کے حوالے سے سپریم کونسل ، کونسل ممبر اور اراکین سے رائے طلب کی ، جب کہ گورننگ باڈی کے رُکن مزمل احمد فیروزی نے فناننس سیکریٹری ذوہب خان کی معاونت سے اخراجات اور ہونے والے ایونٹس کے حوالے سے اراکین کو آگاہ کیا۔ سپریم کونسل اور کونسل اراکین نے ، پاکستان فیڈرل کونسل آف کالمسٹ کے دستور اور قوانین کی تیاری میں بھر پور معاونت کی یقین دہانی کروائی، جب کے مزمل فیروزی نے شکایتی کمیٹی کی تشکیل کے حوالے سے تجویز پیش کی جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔ اجلاس میں مرکزی جنرل سیکریٹری نے پاکستان فیڈرل کونسل آف کالمسٹ کی سالانہ تقریب(کانفرنس اور ایوارڈز) کے حوالے سے بات کی اور رائے طلب کی،جب کہ مزمل احمد فیروزی نے آئندہ ہونے والے تعلیمی اور تربیتی نشستوں اور دوروں کے خدو خال کو واضح کیا۔ اجلاس میں   وفاقی اور صوبائی کابینہ کے حوالے سے نام پیش کیے گئے جن کی حتمی منظوری کے لیے سپریم کونسل ، کونسل ممبر اور اراکین نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔ اجلاس میں سوشل میڈیا انچارج کے لیے حمنہ خان کا نام پیش کیا گیا جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔ خواتین ونگ کے حوالے سے جنرل سیکریٹری خواتین ونگ کے لیے عرشی زیدی، وائس پریزیڈنٹ خواتین ونگ کے لیے حمیرا ا طہر کا نام تجویز کیا گیا جب کہ وفاقی کابینہ کے حوالے سے سیکریٹری اطلاعت و نشریات کے لیے محمد ارشد قریشی ، سیکریٹری ممبر شپ کے لیے شکیلہ دیگر عہدوں کے لیے آچر خاصخیلی، فاورق شیخ، شاہد مشتاق، مسرت اللہ جان کے نام پیش کیے گئے، صوبائی کابینہ سندھ کے لیے عدیل طیب، ثنا ہاشمی اور ذولفقار  قریشی کے نام پیش کیے گئے، گلگت بلتستان کی صوبائی کابینہ کے صدر کے لیے فہیم اختر کا نام تجویز کیا گیا۔ جب کے بلوچستان کابینہ میں حفیظ اللہ شیرانی کو صدر بنانے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔ اجلاس کا اختتام پاکستان فیڈرل کونسل آ ف کالمسٹ کو مزید فعال بنانے کے عزم اور دعا پر ہوا۔

Short URL: http://tinyurl.com/ydcmbqy2
QR Code: