لاہور میں حالات خراب ہونے پر رینجرز طلب کر لی گئی

Print Friendly, PDF & Email

لاہو:  پنجاب بھر میں مذہبی جماعتوں کے دھرنوں اور  پولیس و مظاہرین کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے بعد ضلعی انتظامیہ نے حالات خراب ہونے پر رینجرز طلب کر  لی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک بھر  میں مذہبی جماعتوں کی جانب سے مظاہرے جاری  ہیں اور مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جب کہ اب تک مظاہرین کی جانب سے پولیس  کی 12 گاڑیوں کو  جلایا جا  چکا ہے۔  پنجاب میں مشتعل مظاہرین کی جانب سے  پتھراؤ   اور  جلاؤ   گھیراؤ   میں املاک کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے حالات خراب ہونے پر لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے رینجرز کی اضافی نفری طلب کرلی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہر میں مختلف مقامات پر ہونے والے احتجاجی مظاہروں اور  ریلیوں کو  پرامن رکھنے کے لئے رینجرز    کی نفری تعینات کی جائے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھیجی گئی درخواست کمشنر لاہور ، سی سی پی او اور ڈی آئی جی آپریشنز   کو  بھی  ارسال  کی گئی ہے۔

Short URL: http://tinyurl.com/ycvj8zsj
QR Code: