فاروق آباد: ڈینگی کے تدارک کیلئے تمام سرکاری ادارے اور سول سوسائٹی بھر پور کردار ادا کریں: سجاد حیدر گجر

Print Friendly, PDF & Email

فاروق آباد: ڈینگی کے تدارک کیلئے تمام سرکاری ادارے اور سول سوسائٹی بھر پور کردار ادا کریں، لوگوں میں شعور آگاہی دیں تا کہ وہ اس موذی مرض کے خلاف نہ صرف لڑ سکیں بلکہ ایسی احتیاطی تدابیر اختیار کریں کہ ڈینگی مچھر کا خاتمہ ہو ۔یہ بات صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے پبلک ہیلتھ ،سجاد حیدر گجرنے فاروق آباد پریس کلب میں ڈینگی کے موضوع پرمنعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر صدر فاروق آبادپریس کلب محمد صدیق خان اور جنرل سیکرٹری کاشف منصور احمد بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کے خاتمہ کے لئے اجتماعی طور پر کوشش کی ضرورت ہے، ڈپٹی ڈی ایچ او شیخوپورہ ڈاکٹر محمد رمضان قریشی ، ڈپٹی ڈی ایچ او،ڈاکٹر عادل شہزاد، سینٹری انسپکٹر واصف منصور بھٹی ،قاسم الرشید طاہر، عمرا ن لوہانی، وسیم اسلم،ڈاکٹر وسیم احمد،وقاص زاہد، ،افتخار شہزاد ،عاطف منصور نے بھی سیمینار سے خطاب کیا۔

Short URL: http://tinyurl.com/jetdr96
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *