سب انجینئرز کا بنیادی پے سکیل 16 کیا جائے، سب انجینئرز کو ٹیکنیکل الاؤنس دیا جائے : محمد ریاض محمود بھٹہ

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن (بیورورپورٹ) سب انجینئرز کا بنیادی پے سکیل 16 کیا جائے، سب انجینئرز کو ٹیکنیکل الاؤنس دیا جائے ان خیالات کا اظہار پاکستان ڈپلومہ انجینئرز فیڈریشن کے چیئرمین محمد ریاض محمود بھٹہ نے احتجاجی دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے کیا، احتجاجی دھرنا میں تمام محکمہ جات ارگیشن، میونسپل کمیٹی، لوکل گورنمنٹ، ہائی وے بلڈنگ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور واٹر مینجمنٹ کے سب انجینئرز نے بھرپور شرکت کی اور اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا احتجاجی دھرنا میں صدر غضنفر علی حیات، جنرل سیکرٹری محمد یار قادری ودیگر نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ سب انجینئرز کا باقاعدہ سروس سٹرکچر بنایا جائے سب انجینئرز کو گریڈ 17 دیا جائے،محکمانہ امتحان کیلئے 10 سالہ سروس کی شرط ختم کی جائے، تمام کنٹریکٹ سب انجینئرز کو مستقل کیا جائے۔ واضح رہے کہ سب انجینئرز کی تین روزہ قلم چھوڑ ہڑتال جاری ہے جو 29 مارچ تک جاری رہے گی۔

Short URL: http://tinyurl.com/y64jepyc
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *