حضورا کرم ﷺ تمام جہانوں کیلئے رحمت بن کر تشریف لائے ، حضور اکرم کی حیات طیبہ مشعل راہ ہے

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن (بیورورپوٹ) حضورا کرم ﷺ تمام جہانوں کیلئے رحمت بن کر تشریف لائے ، حضور اکرم کی حیات طیبہ مشعل راہ ہے ، حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات برد باری ، رواداری ،تحمل مزاجی کا ررس دیتی ہیں ، حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر دنیا و آخرت میں سرخروئی حاصل کی جا سکتی ہے ، حضور اکرم ﷺ سے دلی محبت ایمان کا اہم جز ہے اس کے بغیر ایمان کامل نہیں ہو سکتا ،آپ ﷺ کی تشریف آوری سے دنیا سے جہالت کے اندھیروں کا خاتمہ ہوگیا ،والدین ، اساتذہ کرام ابتدائی عمر سے ہی بچوں کی اسلامی اصولوں کے مطابق پرورش کریں تو وہ سچے مسلمان اور زمہ دار پاکستانی بن کر ملکی ترقی میں انقلاب برپا کر سکتے ہیں ، والدین ، اساتذہ کرام بچوں کی تعلیم و تربیت احسن طریقے سے کریں ، اان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے گورنمنٹ ہائی سکول میں سیرت النبی ﷺ کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، تقریب میں چیف ایگز یکٹو آفسیر ڈسٹرکٹ ایجو کیشن اتھارٹی جاوید اقبال بابر ، ڈی او سیکنڈی رانا شبیر الحسن ، ڈی او ایلنٹری رائے نذر محمد ، ڈپٹی ڈی او ایلمنٹری طارق انجم چوہدری ، سنےئر ہیڈ ماسٹر محمد شفیق ، جمشید عالم کمبوہ،محمد شعبان ، دیگر ہیڈ معلمات سمیت طلباء طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، چیف ایگز یکٹو آفسیر ڈسٹرکٹ ایجو کیشن اتھارٹی جاوید اقبال بابر نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی عملی زندگی کو مشعل راہ بناتے ہوئے اور ان کی بتائی ہوئی باتوں پر عمل کرنا ہے اور اپنے روزہ مرہ کے معمولات زندگی کو آپ ﷺ کے بتائے ہوئے راستوں کے مطابق انجام دینا ہے اور اسی میں دونوں جہانوں کی کا میابی کا راز پو شیدہ ہے ،ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے کہا سیرت النبی ﷺ زمان و مکان کے حدود قیود سے موراہ ہر صدی او رزمانے کیلئے منارہ کا نور کی حثیت رکھتی ہے ، اساتذہ کرام بچوں سے شفقت ، پیار اور خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کی دینی ، فنی ، سائنسی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اپنی مدابرانہ کاوشیں بروئے کار لائیں ، طلبا ء طالبات ملک وقوم کا قیمتی اثاثہ ہیں ، اساتذہ پیغمبرانہ پیشے سے منسلک ہیں ، اس مقدس پیشے کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی سر کاری زمہ داریاں بطریق احسن انداز میں انجام دیں ، علاوہ ازیں طلبا ء طالبات نے سیرت النبی ﷺ کانفرنس میں اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی ، تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان، چیف ایگز یکٹو آفسیر ڈسٹرکٹ ایجو کیشن اتھارٹی جاوید اقبال بابرنے پوزیشن ہولدڑ بچوں میں اسناداورتحائف و تبرک تقسیم کیے ۔

Short URL: http://tinyurl.com/ybdtsbq5
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *