چین میں بنائی جانے والی دنیا کی سب سے بڑی دوربین پر اتوار کے روز کام مکمل ہونے کے بعد جلد اس کا تجربہ شروع کر دیا جائے گا۔ خیال رہے کہ فاسٹ نامی اس دوربین کا حجم فٹبال کے تین میدانوں کے برابر ہے۔ گذشتہ کچھ عرصے سے یہ دوربین تکمیل کے آخری مراحل میں تھی اور اتوار کو اس پر آخری 4450 پینل لگا کر اس کی تکمیل مکمل کی گئی۔ چین کے سرکاری خبر رساں ادارے نے اس دوربین کے مکمل ہونے کو تاریخ ساز قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا تجربہ رواں برس ستمبر سے شروع کیا جائے گا۔ چین کے صوبے گیزو کے علاقے پن ٹینگ میں دوربین پر آخری پینلز کو نصب کرنے کے کام کو دیکھنے کے لیے ماہرین، سائنس فکشن کے مداح، اس پر کام کرنے والے لوگ اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سمیت تقریباً 300 افراد موجود تھے۔ یہ دور بین اگلے دس سے 20 برس تک دنیا کے سب سے بڑی دور بین رہے گی اور اس کے سامنے دیگر بڑی دوربینیں پست دکھائی دیں گی۔ (زنگ ژوانین) ۔ چین کے قومی فلکیات کے ادارے سے وابستہ زنگ ژوانین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ جلد سائنس دان اس دوربین سے کام لینا شروع کر دیں گے۔ خلا کی گہرائیوں کا جائزہ لینے کے لیے بنائی جانی والی اس دوبین کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ اس بات کی مظہر ہے کہ چین غیر معیاری صنعت کاری سے ہٹ کر ہائی ٹیک سائنسی صنعت کاری کی طرف بڑھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ زنگ ژوانین کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے خلا میں پوشیدہ رازوں کو بہتر طریقے سے جاننے میں مدد ملے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس دوربین کی مدد سے خلائی مخلوق کے بارے میں بھی تحقیق کی جا سکے گی۔ ان کے بقول یہ دوربین اگلے دس سے 20 برس تک دنیا کے سب سے بڑی دوربین رہے گی۔ زنگ ژوانین نے مزید بتایا کہ یہ دنیا میں موجود دیگر دوربینوں سے کئی گناہ زیادہ طاقتورر بھی ہوگی۔ خیال رہے کہ اس دوربین کو بنانے کے کام کا آغاز سنہ 2011 میں ہوا تھا۔
-
Like Our Facebook Page
Quran Radio
خبریں
- علاقہ ترگڑ میں رات سوتے میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا
- آر پی او کا نئے تعمیر ہونے والے تھانہ جات اور مفت آٹا فراہمی مراکز کا دورہ
- مقامی صحافی کو لوٹنے والے ڈاکو تھانہ سٹی فاروق آباد پولیس کے ہتھے چڑ گئے
- فاروق آباد: خدمت خلق ہمارا اولین فریضہ ہے، سید ظہیر عالم شاہ
- گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول محلہ حسین آباد بند کر دیا گیا، محکمہ کے اعلی حکام سے نوٹس کی اپیل
یوم پاکستان سے متعلق فٹبال میچ کے موقع پر کھلاڑیوں کا گروپ فوٹو
- صدر پاکستان فیڈریشن بیس بال سید فخر علی شاہ بی-ایف-اے اجلاس میں شرکت کے بعد پاکستان پہنچ گئے
- شہر کے گنجان ترین روڈ پر ڈکیتی کی واردات کے دوران نامعلوم ڈاکوؤں نے زرگر سے 23 لاکھ کی خطیر رقم چھین لی
ٹوکیو ڈوم ہوٹل جاپان میں بیس بال فیڈریشن آف ایشیا کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس
- حکیم نثار احمد کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رضااللہ خان کی عدالت میں عبوری ضمانت
Fiction & Stories – افسانے و کہانیاں
Poetry – شاعری
کشمیر جل رہا ہے
Government Institutes Websites
Become Part of Our Team
Leave a Reply