تلخ کلامی کی رنجش،بھائی نے بھائی کی فوم کی دکان کو آگ لگا دی

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن ( بیورو رپورٹ ) تلخ کلامی کی رنجش،بھائی نے بھائی کی فوم کی دکان کو آگ لگا دی،دکان کی تین منزلہ بلڈنگ پر رہائش پذیر سینئر صحافی کے اہل خانہ پھنس گئے،قریبی عمارتوں پر کود کر جانیں بچائیں،تفصیلات کے مطابق ہسپتال روڈ پر تلخ کلامی کی رنجش پر بھائی نے بھائی کی فوم کی دکان کو آگ لگا دی،آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے دکان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کے فوم کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آگ کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا فوم جل کر خاکستر ہو گیا،دکان کی تین منزلہ بلڈنگ کی چھت پر رہائش پذیر سینئر صحافی پریس کلب پاکپتن کے نائب صدر رائے محمد اشرف کے اہل خانہ بلڈنگ میں آگ لگنے کے باعث پھنس گئے۔رائے محمد اشرف کے اہل خانہ نے قریبی عمارتوں پر کود کر جانیں بچائیں۔آگ کے باعث علاقے کی بجلی کی تاریں جل گئیں جس کے باعث علاقہ بھر کی بجلی بند ہے۔

Short URL: http://tinyurl.com/y25kj8gb
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *