بریکنگ نیوز

تبدیلی کے نام پر قوم سے دھوکا کیا گیا تبدلی کے جھانسہ میں آ کر تبدیلی کا حصہ بننے پرشرمندہ ہیں : میاں عبدالرحمن وٹو

Loading

پاکپتن (بیورورپورٹ) تبدیلی کے نام پر قوم سے دھوکا کیا گیا تبدلی کے جھانسہ میں آ کر تبدیلی کا حصہ بننے پرشرمندہ ہیں ان خیالات کا اظہار انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے سابق صدر تحریک اینٹی کرپشن کے بانی کسان اتحاد کے جنرل سیکرٹری میاں عبدالرحمن وٹو نے جاری کئے گئے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حکومت کے قول و فعل میں فرق ہے اقتدار سے پہلے جو قوم سے وعدے کئے گئے ان میں سے ایک فیصد پر بھی عمل نہیں ہوا افسوس کہ ہم بھی تبدیلی کے اس جھانسہ میں آ گئے انہوں نے کہا کہ پولیس ریونیو سمیت تمام اداروں میں کرپشن میں پہلے سے بھی اضافہ ہو چکا ہے تھانوں میں جھوٹی ایف آئی آر عرو ج پر ہیں ، لوڈشیڈنگ بے روزگاری اور مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دی ہے عمران خان نے جو قوم سے وعدے کئے وہ صرف جھوٹ نکلے انہوں نے کہا کہ ہم نے عمران خان کا اس وجہ ساتھ دیا تھا کہ شائد تبدیلی آجائے مگر افسوس قوم کے ساتھ فراڈ اور دھوکا کیا گیا۔ 

اپنا تبصرہ لکھیں