سندھ کی با شعور عوام نے تحریک انصاف کو مسترد کر دیا ہے: تیمو ر علی مہر
سندھ کو تقسیم کرنے کی باتیں کرنے والوں کے عزائم کو خاک میں ملا دیں گے ۔ گورنر ہاءوس سندھ میں کبھی بھی سندھ کے عوا م کے مسائل پر بات نہیں کی گئی ۔ تحریک انصاف کے لوگوں نے گورنر ہاءوس کو پی ٹی آئی کامیڈیا سیل بنایا ہوا ہے ۔
کراچی (10 مئی 2019)پیپلزیوتھ آگنائزیشن سندھ کے ترجمان تیمورعلی مہر نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے لوگ سندھ میں بے چینی پھیلا رہے ہیں ، پیپلز پارٹی کی کارکردگی اور مقبولیت سے خوفزدہو کر گورنر سندھ بہکے بہکے بیانات دے رہے ہیں ، دنیاپہلے ہی کہہ رہی ہے کہ ملک میں اس وقت پی ٹی آئی کی شکل میں یہودی ایجنڈا نافذ کردیا گیاہے اور اس ہی ایجنڈے کی تکمیل کے لیئے عوام پر جہاں مہنگائی اور پٹرول بم گرائے جارہے ہیں ،وہاں سندھ دھرتی کی تقسیم کی کوششیں بھی کی جارہی ہیں جو کسی بھی صورت برداشت نہیں کرینگے ،پیپلزیوتھ کے صوبائی دفتر میں ہونے والی ملاقات میں جنرل سیکرٹری شعیب مرزاکا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت سول ڈکٹیٹر کی حکومت ہے کچھ لوگ پیپلز پارٹی کے قائدین اور رہنماءوں کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد کیسز بنا کر پیپلز پارٹی کی سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے،ترجمان سندھ تیمور مہر کا کہنا تھا کہ ہم سندھ کو کسی بھی صورت تقسیم نہیں ہونے دینگے گورنر سندھ نے گورنر ہاءوس کو سیاسی اکھاڑابنارکھاہے جہاں ایک دن بھی عوام کے مسائل پر بات نہیں کی جاتی اور نہ ہی عوام کی کسی قسم کی سنوائی ہوتی ہے انہوں نے کہاکہ بندوق کی نوک پر انتخابا ت میں تو پیپلز پارٹی کا راستہ روکا جا سکتا ہے لیکن عوام کے دلوں سے کسی بھی ذریعے سے پیپلز پارٹی کو نہیں نکالا جا سکتا، اس موقع پر کراچی سمیت سندھ کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے ۔ تیمور مہر کاکہنا تھاکہ تبدیلی کے نام پر عوام کو تباہی اور پریشانیوں کے سوا کچھ نہیں دیا گیا حکمرانوں نے اپنی جیبیں بھرنا شروع کردی ہیں ، تحریک انصاف کے اثاثوں میں ایک سال میں 22کروڑ روپے کا اضافہ ہونا کرپشن کی ایک بڑی مثال ہے، احتساب کا راگ الاپنے والے بتائیں کہ ایک سال میں تحریک انصاف کیسے ملک کی امیر ترین سیاسی جماعت بن گئی ، انہوں نے کہا کہ احتساب کے نام پر پیپلز پارٹی پر سب سے زیادہ ظلم کیا گیا مگر ہمارے حوصلے کبھی پست نہیں ہو سکتے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ طے ہے کہ حکومت خود ہی اپنی نالائقیوں کی وجہ سے گرے گی مگر اس سے قبل ہمارا مطالبہ ہے کہ گورنر سندھ سے استعفٰی لیکر اسے گھر کی راہ دکھائی جائے کیونکہ سندھ کی عوام کسی بھی سندھ دشمن عناصر کو گورنر ہاءوس میں برداشت نہیں کرسکتی ۔
Leave a Reply