وزیر اعظم پاکستان کے و یژن کے مطابق کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے موثر اقدامات کے جا رہے ہیں : پیر احمد شاہ

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن (بیورورپورٹ) صوبائی پارلیمانی سیکر ٹری انر جی پیر احمد شاہ کھگہ نے کہا ہے کہ صحت مند سرگرمیاں منفی رجحانات کے خاتمے کی ضامن ہیں وزیر اعظم پاکستان کے و یژن کے مطابق کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے موثر اقدامات کے جا رہے ہیں تاکہ نوجوان صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب ہو کر اپنی مخفی اور تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھا سکیں ، کھیلوں سے انسانیت کے رشتے بھی مضبوط ہوتے ہیں ، صحت مندقوم معاشرے کی بنیادی کلید ہیں ، چست اور چاک چوبند افراد صحت مند معاشرے کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، نوجوانوں کے چست و تواناہ رہنے کیلئے مناسب ورزش کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی جانب توجہ دینا اشد ضروری ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پلے گروانڈ میں محکمہ بہبود آبادی و سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام نمائشی کرکٹ میچ کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان ، ڈی او پاپولیشن غفران حسین ثاقب چوپڑا ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفسیر فیصل عمر ان وٹو ، تحصیل پاپولیشن ویلفےئر آفسیر حافظ احمد رضا ، الطاف حسین ، محمد عامر ، ارشاد احمد سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران و اہلکاران بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے کہا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق محکمہ بہبود آبادی کے پروگراموں کو اجاگر کرنے کیلئے نمائشی کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا ، محکمہ پاپولیشن کے زیر اہتمام صحت مند سرگرمیوں کے انعقاد کا مقصدمحکمہ بہبود آبادی کے پروگراموں کو اجاگر کرنا اوران کی افادیت سے عوام کو روشناس کرانا ہے ، بڑھتی ہوئی آبادی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی روکاوٹ ہے جو کہ قومی وسائل کو ہڑپ کر رہی ہے ، ضرورت اس امر کی ہے کہ خاندانی منصوبہ بندی اور خاندان کو وسائل کے مطابق کنبہ رکھنے کے پیغام کو عام کیا جائے ، تاکہ وساہل اور مسائل کے درمیان توازن کو بر قرار رکھ کر ترقی کی منزل کو حا صل کیا جا سکے اور شہریوں کو تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے، علاوہ ازیں محکمہ بہبود آبادی و سپورٹس کے زیر اہتمام پاکپتن گرین اور پاکپتن وائیٹ کے مابین نمائشی میچ کھیلا گیا ، پاکپتن گرین اور پاکپتن وائیٹ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہو ا ، ، دلچسپ مقابلے کے بعد پاکپتن وائیٹ نے اپنے مد مقابل ٹیم پاکپتن گرین کو شکست دے کر فتح حاصل کی ، علاوہ ازیں ضلعی آفسیر بہبود آبادی غفران حسین ثاقب چوپڑا اور ضلعی آفسیر سپورٹس فیصل عمران وٹو نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں کو ٹرافی دی جبکہ نمایاں کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں بھی انعامات تقسیم کیے ۔

Short URL: http://tinyurl.com/y2yey5n3
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *