پولیس کا شہر کے مختلف مقامات پر کامیاب سرچ آپریشن، 488 خطرناک اشتہاری مجرمان گرفتار

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن(بیورورپورٹ) پولیس کا شہر کے مختلف مقامات پر کامیاب سرچ آپریشن،488 خطرناک اشتہاری مجرمان گرفتار کر کے جدید اسلحہ برآمد کر لیا جبکہ241 منشیات کے ملزمان گرفتار کر کے کروڑوں کی منشیات برآمد کر لی گئی تفصیلات کے مطابق پاکپتن پولیس کو شہر کے مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کے دوران بڑی کامیابی ملی۔پولیس نے 488 خطرناک اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیے۔گرفتار ملزمان سے 136 اے کیٹیگری جبکہ 352 بی کیٹیگری کے ملزمان بھی شامل ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن ماریہ محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان کے قبضہ سے 10 کلاشنکوف،10 رائفلیں،30 بندوقیں،146 پسٹل اور 976 گولیاں برآمد کر لیں۔پولیس نے دوران کاروائی 241 منشیات کے ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 57 کلو چرس،ایک کلو افیون،تین ہزار سے زائد لیٹر شراب برآمد کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس اہلکاروں نے اولین ذمہ داری ہے۔

Short URL: http://tinyurl.com/y3u2an94
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *