سرکاری واجبات کی وصولی کیلئے موثر کاوشیں کی جائیں، سرکاری واجبات کی وصولی کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے: ڈپٹی کمشنر

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن (طاہر فرید سے) ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے کہا کہ سرکاری واجبات کی وصولی کیلئے موثر طریقے سے کاوشیں کی جائیں ، سرکاری واجبات کی وصولی کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے ، سرکاری واجبات کے وصولی کیلئے کسی قسم کے دباؤ کو خاطر میں نہ لایا جائے ، ، ریونیو افسران اور دیگر متعلقہ ادارے مضبوط کو ارڈینشین کے ساتھ سرکاری واجبات کی وصولی کیلئے کاوشیں تیز کریں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکاری واجبات کی وصولی کے سلسلہ میں بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر احمد افنان، اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن علی عاطف ، ڈی او انفارمیشن سید سلمان حسین ، تحصیلدار بختیار احمد ڈھکو ، تحصیلدار عارفوالہ غضنفر نوید ، ریونیو افسران بھی موجود تھے ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر احمد افنان نے سرکاری واجبات کی وصولی کے سلسلہ میں تفصیلی بریفنگ دی ، ڈپٹی کمشنر احمد کمال محکمہ مال کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ حکومت کی طرف سے دیے گئے اہداف کے مطابق سرکاری واجبات کی وصولی کیلئے اپنی کارکردگی بڑھائیں اور سرکاری واجبات کی وصولی کیلئے ثمر آور اقدام کریں ، علاوہ ازیں انہوں نے ریونیو افسران کو ہدایات جاری کیں کہ ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کلین اپ کے زریعے واگزار کر ائی گئی اراضی پر از سر نو قبضہ نہ ہونے دیا جائے اور نہ ہی واگزار کر ائی گئی اراضی پر دوبارہ کاشت نہ کی جائے ،اگر ایسا ہو ا تو متعلقہ آفسیر کے خلاف بھی قانونی کاروائی کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے کہا کہ واجبات کی وصولی میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے اور شفاف و موثر طریقے کے ساتھ ریکوری کے عمل کو بہتربنانے کے ساتھ ساتھ تیز کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ سرکاری واجبات کی وصولی کے سلسلہ میں ریونیو افسران اپنے فرائض دیانتداری ، ایمانداری سے انجام دیں ۔

Short URL: http://tinyurl.com/y6m6s7ft
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *