شیخ رشید سے استعفیٰ لیکر پارلیمنٹ کو پاک کیا جائے: تیمور مہر
کراچی (10اپریل 2019) پیپلزیوتھ آگنائزیشن سندھ کے ترجمان تیمورعلی مہر نے کہاہے کہ عمران خان شیخ رشیدکو پیپلزپارٹی کی قیادت پر تنقید کرنے کے لیے استعمال کررہے ہیں ،شیخ رشید جیسے سیاستدانوں کو پارلیمنٹ میں اپنے ساتھ ملاکر لیڈروں کی تضحیک کروائی جارہی ہے جو کہ کسی بھی کارکن کے لیے ناقابل برادشت عمل بن چکاہے ،اس میں کوئی شک کی گنجائش باقی نہیں رہی ہے کہ شیخ رشید جیسے سیاستدانوں کی بدزبانی اوربداخلاقی نے پورے پارلیمان کی عزت کو داؤ پر لگارہے ، ایسے بدتہذیب سیاستدان کو ایک منٹ کے لیے بھی قومی اسمبلی میں برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پیپلزیوتھ آرگنائزیشن کراچی آفس سے جاری کردہ بیان میں کیا،ان کاکہنا تھاکہ پاکستان کی عوام شیخ رشیدجیسے سیاستدانوں کے ماضی سے اچھی طرح واقف ہیں،اور آج قوم یہ بھی جانتی ہے کہ شیخ رشیدجیسے فراڈیئے انسان اس ملک کے لیے ناسور بن چکے ہیں ،انہوں نے کہاکہ کہیں یہ نہ ہو کہ شیخ رشید کے ساتھ عمران خان کو بھی استعفیٰ دینا پڑجائے اس سے قبل پیپلزیوتھ آرگنائزیشن مطالبہ کرتی ہے کہ شیخ رشید سے فوری استعفیٰ لیکر پارلیمنٹ کو پاک کیا جائے کیونکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹواور دیگر لیڈران کو تنقید کا نشانہ بنانااس کے بداخلاق ہونے کی واضح نشانی ہے ،آج وہ زاتی مفادات کے لیے عمران خان کے گن گارہاہے اوراپنے زاتی فائدوں کے لیے پارٹیاں بدلنااس کا پسندیدہ مشغلہ ہے، انہوں نے کہاکہ پنڈی والوں نے جب شیخ رشید کو گھاس نہ ڈالی تو وہ عمران خان کی جھولی میں جاکر بیٹھ گیا جبکہ عمران خان خود بھی اچھی طرح شیخ رشید کے کرتوتوں سے واقف ہیں مگر اس کے باوجود وہ اس بدزبان شخص کو وزرات دیکر سیاسی حریفوں کے خلاف استعمال کررہے ہیں، آج پوری قوم کی نظریں بلاول بھٹو کے جانب لگی ہوئی ہیں اور وہ ان کے ایک اشارے کے منتظر ہیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ واضح ہوچکاہے کہ حکومت کے پاس عوام کو ڈیلیورکرنے کے لیے کوئی منصوبہ نہیں ہے اور نہ ہی ان کے دلوں میں یہ احساس موجود ہے کہ وہ عوام کی خدمت کرسکیں ۔
Leave a Reply