فٹ ہوں، چیمپیئنز لیگ فائنل کھیلوں گا: رونالڈو

Print Friendly, PDF & Email

مشہور پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی فٹس کے حوالے سے خدشات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سنیچر کے روز چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں اپنے کلب ریال میڈرڈ کی طرف سے کھیلیں گے۔ گذشتہ روز کرسٹیانو رونالڈو ٹریننگ کے دوران اپنےدو ساتھی کھلاڑیوں سے ٹکرانے کے وجہ ران کی تکلیف میں مبتلا ہوکر میدان سے باہر چلے گئے تھے۔ میدان سے باہر جاتے ہوئے رونالڈو نے پانی کی بوتل کو زمین پر پٹخ دیا تھا جس سے یہ تاثر پیدا ہوا کہ وہ شاید شدید زخمی ہوئے ہیں۔ سنیچر کو دو ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ اور مقابلہ ایٹلیٹکو میڈرڈ یوایفا چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں مدمقابل ہوں گے۔ پرتگالی کھلاڑی رونالڈو کی فٹنس نہ صرف ریال میڈرڈ کے لیے پریشانی کا سبب ہو سکتی ہے بلکہ پورا پرتگال کو بھی پریشان کر سکتی ہے کیونکہ عالمی فٹ بال کپ کے بعد فٹبال کا دوسرا بڑا ٹورنامنٹ یوایفا یورو 2016 میں پرتگالی ٹیم کی کارکردگی کا انحصار رونالڈو پر ہے۔ یوایفا یوروز 2016 دس جون سے شروع ہو رہا ہے۔ منگل کے روز رونالڈو نے اپنی فٹنس کے حوالے سے کہا:’میں ٹھیک ہوں۔ ٹریننگ کے دوران تھوڑا سے مسئلہ تھا۔۔۔امید ہے میں کل ٹھیک ہوں گا۔‘ کرسٹیانو رونالڈو سنیچر کے روز میلان میں چیمپیئنز لیگ کے فائنل اپنا ہی ریکارڈ توڑنے کی کوشش کریں گے۔گذشتہ سال چیمپیئنز لیگ میں رونالڈو نے سترہ گول کر کے ریکارڈ قائم کیا تھا اور رواں سیزن میں وہ ابھی تک سولہ گول کر چکے ہیں۔ رواں سیزن میں رونالڈو ریال میڈرڈ کی طرف سے کھیلتے ہوئےپچاس سے زیادہ گول کر چکے ہیں جن میں 35 گول لا لیگا میچوں میں کیے۔ سنیچر کے روز ریال میڈرڈ کا مقابلہ ایک ایسی ٹیم سے ہے جو اپنے دفاعی کھیل کی وجہ سے مشہور ہے اور رواں سیزن میں اپنے 56 میچوں میں 35 انھوں نے مخالف ٹیم کو کوئی گول نہیں کرنے دیا۔ ایٹلیٹکو میڈرڈ کے پاس مضبوط دفاع کے علاوہ گریزمین اور فرنینڈو ٹوریس جیسے سٹرایئکر موجود ہیں جو منٹوں میں میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔ گذشتہ سال چیمپیئنز لیگ کی فاتح بارسلونا اس بار کواٹر فائنل سے آگے نہیں بڑھ سکی۔


رونالڈو کے علاوہ ریال میڈرڈ کے دفاعی کھلاڑی رافیل واران بھی ران کی تکلیف کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہو چکے ہیں۔ فرانسیسی کھلاڑی رافیل وارن کی یوایفا یوروز میں شرکت انتہائی مشکوک ہے۔ ریال میڈرڈ فٹبال کلب کے کوچ زین الدین زیدان نے کہا ہے کہ ریال میڈرڈ کےلیے سب سے پریشانی رافیل واران کی عدم دستیابی ہے۔ وہ اب سنیچر کو ہونے میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے لیکن شاید یوروز کے لیے فٹ ہو جائیں۔ زین الدین زیدان نےکہا: ’یہ اس کے لیے بڑا دھچکا ہے اور میں اس کے لیے پریشان ہوں۔

(بشکریہ: بی بی سی اُردو)

Short URL: http://tinyurl.com/zfw8wus
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *