رمضان بازاروں میں لگائے جانے والے اسٹالز پر دالیں ، سبزیاں ، آٹا ، چینی ، پھل گوشت اور انڈوں سمیت تمام اشیاءسستے داموں مہیا کی جا رہی ہیں : احمد کمال مان

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن (بےورورپورٹ) ذخےرہ اندوزی اور ملاوٹ کو کسی صورت برداشت نہےں کےا جائے گا ، رمضان بازاروں مےں لگائے جانے والے اسٹالز پر دالےں ، سبزےاں ، آٹا ، چےنی ، پھل گوشت اور انڈوں سمےت تمام اشےاءسستے داموں مہےا کی جا رہی ہےں ، ماہ رمضان المبار ک برکتےں سمےٹنے کا مہےنہ ہے تاجر حضرات ، دوکاندار ملاوٹ سے پاک اشےاءفراہم کرےں اور اس سلسلہ مےں ضلعی انتظامےہ کے ساتھ مخلصانہ انداز مےں تعاون کرےں ، ان خےالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے رمضان بازاروں کادورہ کرتے ہوئے کےا ، انہوں نے رمضان بازاروں مےںدستےاب مختلف اشےاءکے نرخ اور کوالٹی چےک کی،انہوں نے کہا کہ گرانفروشوں اور زخےرہ اندوزں سے کسی قسم کی رعاےت نہےں کی جائے گی ، پنجاب حکومت ماہ رمضان المبارک کے مقدس ماہ مےں لوگوں کو اشےائے ضرورےہ مارکےٹ سے کم نرخوں پر فراہم کر رہی ہے ، سستے رمضان بازاروں مےں خرےداری کےلئے آنے واے صارفےن کی سہولت کےلئے بھی اقدامات کےے گئے ہےں ، تاجر تنظےمےں اور دوکاندار اللہ کی رضا و خو شنودی حا صل کرنے کےلئے کم شرح منافع پر بہترےن کوالٹی کی اشےائے ضرورےہ فروخت کرےں اور زائدالمعےاد اور گلی سڑی سبزےاں اور پھل رمضان بازار مےں ہر گز نہ رکھے جائےں ، انہوں نے تمام متعلقہ افسران عوام کو رےلےف فراہم کرنے کےلئے حکومت پنجاب کے طے شدہ اےس او پی کے تحت اقدامات کرےں ، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے مےونسپل کمےٹی کے افسران کو ہداےات جاری کےں حالےہ بارشوں کے باعث رمضان بازاروں مےں بھی پانی جمع نہےں ہونا چاہےے آندھی اور بارشوں سے، اشےائے ضرورےہ کو محفوظ رکھنے کےلئے اقدامات کےے جائےںتاکہ اشےائے ضرورےہ بارشی پانی اور نمی سے محفوظ ہوں اور ان کا معےار بر قرار رہے ، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے مےونسپل کمےٹی کے افسران کو ہداےات جاری کےں کہ حالےہ بارشوں کے سلسلہ مےں شہرےوں کو درپےش مشکلات سے بچاﺅ کےلئے شہرسے پانی کے نکاس کے لےے جامع اقدامات کرےں اور اس سلسلہ مےں غفلت تساہل کا مظاہرہ نہ کرےں ، تمام اداروں کے افسران عوام کو رمضان بازراوں کے افادےت کے ثمرات سے مستفےد کرےں اور رمضان بازاروں مےں خرےداری کےلئے آنے والے صارفےن کی حوصلہ افزائی کرےں اور ان کے ساتھ حسن سلوک سے پےش آہےں، علاوہ ازےں ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے دوکانا ت کا بھی چےکنگ کی، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے مہنگے داموں اشےائے ضرورےہ فروخت کرنے والوں کو جرمانے بھی کےے، اس موقع پر ڈی او انڈسٹری خالد بھٹی سمےت دےگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے ۔

Short URL: http://tinyurl.com/y5jn7hek
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *