جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں حکام ان حاملہ خواتین کے لیے بسوں اور ٹرینوں میں بلو ٹوتھ پاورڈ پنک الرٹ سسٹم متعارف کروانے کا سوچ رہے ہیں جو نشستوں پر بیٹھنا چاہتی ہیں۔ ٹرین میں مخصوص نشستوں کے قریب لگی گول گلابی لائٹس اس سینسر سے روشن ہو جائیں گی جو حاملہ مسافروں کے پاس ہو گا جب وہ ٹرین میں سوار ہوں گی۔ بوسان میں 500 حاملہ نے اپریل میں اس سسٹم کو آزمائشی طور پر استعمال کیا تھا۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق حکام اس سال کے آخر تک بوسان میں چلنے والی ٹرین اور بس لائنز میں اس سسٹم کو توسیع دینے کا سوچ رہے ہیں۔ متعدد حاملہ مسافروں کا کہنا ہے کہ انھیں رش کے اوقات میں پبلک ٹرانسپورٹ میں نشست حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب کہ دوسرے مسافروں کا موقف ہے کہ انھیں خاص طور پر رش کے اوقات میں ہمیشہ اس بارے میں یقینی طور پر معلوم نہیں ہوتا کہ آیا کوئی حاملہ ہے اور وہ ایسے افراد سے پوچھ کر جرم نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں ٹرین اور بس کے حاملہ مسافر اس بلو ٹوتھ سینسر سسٹم کو استعمال کریں گے۔ اس سسٹم کی بیٹری کی معیاد چھ ماہ ہو گی اور اسے ٹرین اور بس میں نشست حاصل کرنے کی خواہشمند خواتین کے بیگ یا کوٹ کے باہر منسلک کیا جائے گا۔ برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے زیرِ زمین سفر کرنے والی حاملہ خواتین دورانِ سفر دوسرے مسافروں کو آگاہ کرنے کے لیے ایک بیج استعمال کرتی ہیں جس کے اوپر ’بیبی آن بورڈ‘ لکھا ہوا ہوتا ہے تاہم کچھ خواتین یہ نہیں چاہتیں کہ ایسی معلومات دوسروں پر ظاہر ہوں۔
-
Like Our Facebook Page
Quran Radio
خبریں
- اللہ کے مہمانوں کے لئے رمضان راشن پیکج کی پر وقار تقریب کا انعقاد
- روزے کی حالت میں بھی صارفین اپنے ہی پیسے نکوالنے کے خوار
- تھانہ سٹی پولیس کی نااہلی، دن دیہاڑے ہونے والی ڈکیتی کے ڈاکو نہ پکڑ سکی
- علاقہ ترگڑ میں رات سوتے میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا
- آر پی او کا نئے تعمیر ہونے والے تھانہ جات اور مفت آٹا فراہمی مراکز کا دورہ
- مقامی صحافی کو لوٹنے والے ڈاکو تھانہ سٹی فاروق آباد پولیس کے ہتھے چڑ گئے
- فاروق آباد: خدمت خلق ہمارا اولین فریضہ ہے، سید ظہیر عالم شاہ
- گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول محلہ حسین آباد بند کر دیا گیا، محکمہ کے اعلی حکام سے نوٹس کی اپیل
- یوم پاکستان سے متعلق فٹبال میچ کے موقع پر کھلاڑیوں کا گروپ فوٹو
- صدر پاکستان فیڈریشن بیس بال سید فخر علی شاہ بی-ایف-اے اجلاس میں شرکت کے بعد پاکستان پہنچ گئے
Fiction & Stories – افسانے و کہانیاں
Poetry – شاعری
کشمیر جل رہا ہے
Government Institutes Websites
Become Part of Our Team
Leave a Reply