پولیو کا خاتمہ اجتماعی کاوشوں سے ممکن ہے ، پولیو کا خاتمہ تمام طبقات کے ہر فرد کی اولین ترجیح ہونا چاہیے: احمد کمال مان

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن (بیورورپورٹ) پولیو کا خاتمہ اجتماعی کاوشوں سے ممکن ہے ، پولیو کا خاتمہ تمام طبقات کے ہر فرد کی اولین ترجیح ہونا چاہیے ، پولیو کے خاتمے سے متعلق لوگوں کا آگاہی دی جائے اور مائیکرو پلان کو مزید بہتر بنایا جائے ، حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں بلائے گئے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس ارشد وٹو ، چیف ایگز یکٹو آفسیر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر رانا امتیاز احمد ، ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ریاض احمد ، ایم ایس ڈاکٹر امان اللہ ، تحصیل آفسیر بہبود آبادی حافظ احمد رضا ، چیف آفسیر ضلع کونسل ملک جاوید اسلم ،سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے حکام نے شرکت کی ، اس موقع پر چیف ایگز یکٹو آفسیر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر رانا امتیاز احمدنے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران لوگوں کو پولیو کے قطروں کی افادیت سے متعلق آگاہی دی جائے کیونکہ آگاہی سے ہی مزاحمت ختم ہوتی ہے اور مثبت طرز عمل جنم لیتا ہے ، پولیو کے خاتمہ کیلئے کیے جانے والے اقدامات تمام متعلقہ محکموں کی ذمہ داری ہے اور تمام متعلقہ محکمے اپنی اپنی زمہ داریاں بطریق احسن انداز میں نبھا ئیں ،عوام کی شراکت کے بغیر پولیو کا خاتمہ ناگزیر ہے ،پولیو کے خاتمے کیلئے متعلقہ ادارے اور عوام کے مابین کو ارڈینشین کے عمل کو مزید بڑھایا جائے ، حالیہ پولیو مہم میں پیش آنے والی خامیوں پر بہترین حکمت عملئ کے ساتھ قابو پا یا جائے اور اور ہر پانچ سال تک کی عمر کے ہر بچے کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں، پولیو کا خاتمہ قومی فریضہ ہے ،ننھے بچوں کو اپاہج ہونے بچانا ہم سب کی مشتر کہ ذمہ داری ہے ، والدین انسداد پولیو مہم کے دوران ہر پانچ سال کی عمر کے بچے کو پولیو ویکسین کے قطرے ضرور پلوائیں، دریں اثنا ء پولیو مہم کا آغاز 22 اپریل سے کیا جائے گا ، علاوہ ازیں اجلاس کوبتایا گیا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر8 اپریل سے13 اپریل تک ہفتہ غذائیت منایا جائے گا ، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے کہا کہ غذاؤں کو غذائیت سے بھر پورمنانے کیلئے آگاہی مہم چلائی جائے ، انہوں نے کہا کہ غذائی قلت اور غذ اؤں کی کمی کے شکار افراد کی تشخیص کی جائے اور انہیں بہترین طریقہ سے علاج معالجہ کی سہولیات مہیا کی جائیں ، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے کہا کہ غذائی قلت اور غذ اؤں کی کمی کے شکار افراد کو احتیاطی تدابیر ،غذائیت سے بھر پور غذاؤں کے استعمال اور علاج معالجہ سے متعلق مکمل آگاہی دی جائے ۔

 348 total views,  2 views today

Short URL: http://tinyurl.com/y4b5clk8
QR Code:
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *