مشکلات میں گھری عوام کے اوپر پٹرول بم گرانا ظلم ہے: شبیرانصاری

Print Friendly, PDF & Email

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔ مسلم لیگ ن
عمران خان حکومتی امور چلانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔

حیدرآباد (3 اپریل 2019) مسلم لیگ ن کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر و سابق ایم این اے صاحبزادہ شبیر حسن انصاری نے حالیہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو عوام دشمن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہے کہ مسلم لیگ ن سندھ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتی ہے، تحریک انصاف کی حکومت نے انتخابات سے قبل جو عوام سے وعدے کیے تھے وہ سب آہستہ آہستہ دم توڑتے جا رہے ہیں پہلے سے ہی مہنگائی ، بیروزگاری سمیت مشکلات میں گھری عوام کے اوپر پٹرول بم گرانا غریب عوام کے ساتھ ظلم ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد میں مسلم لیگ ن کے کارکنان سے ملاقات کے دوران کیا۔ شبیر حسن انصاری کا کہنا تھا کہ ایک جانب عوام کو خوشخبریاں سنانے کے دعوے اور دوسری جانب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ موجودہ حکومت کے دوہرے معیار کا منہ بولتا ثبوت ہے ، حکومت نے مارچ کے مہینے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو دفعہ اضافہ کیا ہے جس سے اشیاء خوردونوش سمیت ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی اضافہ ہوجائے گا، اس ہی طرح پاکستان ریلوے جسے غریب کی سواری ہونے کا نعرہ لگایا جاتا ہے اس کے کرایوں میں بھی اضافہ ہو جائے گا، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ غریب کی سواری صرف نعرے کی حد تک رہ گئی ہے، انہوں نے کہا کہ پہلے ہی عوام ادویات کی قیمتوں میں اضافہ سے پریشان ہیں اور ادویات ان کی قوت خرید سے باہر ہو گئی ہیں اب مزید مہنگائی ہو گی اگر مہنگائی کا تناسب اس ہی طرح بڑہتا رہا تو نہ صرف ایک عام آدمی بلکہ کاروباری طبقہ بھی بری طرح سے متاثر ہو گا اور کاروباری معاملات کو چلانا نہ ممکن ہو جائے گا، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت جب سے آئی ہے عوام کو الجھنوں اور پریشانیوں میں مبتلا کیا ہوا ہے، ہمارے دور میں نہ صرف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مستحکم تھیں بلکہ ڈالر کا ریٹ بھی ایک ہی جگہ پر منجمند تھا آج روزانہ کی بنیادوں پر اشیا ء خوردونوش سمیت پٹرول، ڈالر کے ریٹ بڑھ رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن سندھ موجودہ حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اس فیصلے کو فی الفور واپس لیا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان حکومتی امور چلانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں اور اس وقت عوام کی سوچوں کا محور صرف و صرف پاکستان مسلم لیگ ن اور اس کی با صلاحیت قیادت ہے جنہوں نے اپنے دور حکومت میں پاکستان کو ترقی کی راہوں پر گامز ن کیا اور ایک عام انسان کی زندگی میں خوشیاں بکھیری جبکہ تحریک انصاف نے پاکستانی قوم کو صرف دکھ دیئے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب غریبوں کی آہیں تحریک انصاف کی حکومت کو لے ڈوبیں گی۔

188 total views, 1 views today

Short URL: //tinyurl.com/y5r4co45
QR Code:
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *