پاکستان میں ماحول دوست پینگولین کی 70 فیصد سے زائد آبادی معدوم

Print Friendly, PDF & Email

سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کی رائے کے مطابق پاکستان کے جنگلی حیات میں سب سے زیادہ پینگولین کی غیر قانونی خرید و فروخت کی گئی ہے۔ محتاط رائے کے مطابق پینگولین کی 70 سے 80 فیصد آبادی ختم ہوچکی ہے۔ اس صورتحال میں اگر اس کے بچاؤ کے خصوصی انتظامات نہ کیے گے تو اس بات کا خدشہ موجود ہے کہ پاکستان میں سے پینگلولین مکمل طور پر معدوم ہی نہ ہو جائے۔ حسن علی صوبہ پنجاب محکمہ وائلڈ لائف کے اعلیٰ اہلکار ہیں۔ جنھوں نے پینگولین کے حوالے سے نیپال میں خصوصی تربیت بھی حاصل کررکھی ہے اور آج کل وہ لاہور چڑیا گھر کے ڈائریکٹر کے فرائض انجام دے رہیں۔ انھوں نے بی بی سی کو بتایا پینگولین تقریبا پورے ملک میں پایا جاتا ہے مگر اس کی بڑی آماجگاہیں چکوال، پوٹھوار ریجن، پنجاب کے علاقوں، پاکستان کے زیر انتظام کشمیر، صوبہ خیبر پختون خوا، بلوچستان، سندھ، اور گلگت بلستان میں ہیں۔

Short URL: http://tinyurl.com/y26xnhna
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *